خیرپور

کنب: قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا کا احتجاج

پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور
کنب تھانے کی حدود میں مبینہ طور بیدردی سے قتل ہوجانے والی خاتون سیدہ منور بتول کے ورثاء نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب خیرپور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت بہادر علی شاہ ،سید حاکم علی شاہ ،طاہر علی ،خادم حسین ،رجب شاہ ودیگر کررہے تھے اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ درگاہ کے سجادہ نشین سید علی مدد شاہ نے کچھ روز قبل اپنے بیوی مسمات منور بتول کو گھر کے اندر وحشیانہ تشدد کرنے کے بعد ذبردستی زہر پلا کر قتل کیا جسکی اطلاع کنب پولیس کو دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی انھوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز نے بھی زہر پلانے کی تصدیق کی تھی ۔ انہوں نے الزام لگایاکہ پولیس قاتلوں کو گرفتارکرنے کے بجائے قاتلوں سے لاکھوں روپے رشوت لیکر انھیں تحفظ کررہی ہے اور ملزمان ہمیں جھوٹے مقدمات پھنسانے کی دھکمیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے اعلی حکام سے واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Back to top button