خیرپور

خیرپور میں سندھی کلچرل ڈے منایا گیا

صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور

سندھی ثقافت کا دن


خیرپور میں یوم سندھی کلچرل ڈے انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں تمام ریلیاں خاکی شاہ پل پر جمع ہوئیں ریلی میں جیئے سندھ تحریک اور سپاف کے علاوہ مختلف سکول کالجز اور یونی ورسٹیوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر شرکت کی جبکہ مختلف سکولوں اور کالجز کے اساتذہ بھی ریلی میں شریک ہوئے ریلی پریس کلب خیرپور کے صدر خان محمد خان،خان محمد سولنگی،غلام قادر سومرو،ریڑھا ایسوسی ایشن کے صدر شہباز ڈنو ،ہمدرد ویلفیر فاونڈیشن خیرپور کے رہنماء امجد لاشاری،فیاص عباسی،محمدعلی شاہ اور دیگرکی قیادت میں نکلی اس موقع پر بھائی خان، محمد خان ،غلام قادر سومرو خان محمد سولنگی شہباز ڈنو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے سندھی ٹوپی اور اجرک ہماری شان مان ہے برصغیر میں سندھ اور ہند دو ملک تھے موئن جودڑو سے ملنے والے نوادرات سے ظاہر کرتا ہے کہ سندھ کی تہذیب و تمدن اتني ہی پرانی ہے تاہم حکمرانوں نے سندھ کی ثقافت کو نظر انداز کیا اور اب سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے جو ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کر یں گے۔

Leave a Reply

Back to top button