خیرپور

قومی ووٹرز ڈے کے حوالے خیرپور میں آگاہی واک

خیرپور میں واک کا اہتمام

صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے ،خیرپور
قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیرپور آفس کی جانب سے شعور کی بیداری کے حوالے سے آگاہی واک سوک سینٹر خیرپور تا پریس کلب خیرپور تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید کبیر محمد شاہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظفر عباس عباسی، اے سی صفدر میرانی، اے ایس پی سٹی مغیز ہاشمی، صدر پریس کلب خان محمد، سینئر صحافی غلام قادر سومرو،ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح، الیکشن آفیسر سائرہ پروین، روٹیرین شجاعت احمد صدیقی، پرنسپل وومین کالج مقصودہ بھٹی، عبدالحکیم دھاریجو، وکیل جاوید پھلپوٹو، عنصر سندھوکی قیادت میں نکالی گئی۔ آگاہی واک میں وکلاء، سول سوسائٹی، روٹری کلب، معززین شہر، اساتذہ، طلبہ اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی پریس کلب خیرپور میں سیمینار منعقد ہوا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی سید کبیر محمد شاہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف، اے ڈی سی ظفر عباس عباسی، اے ایس سٹی مغیز ہاشمی، الیکشن آفیسر سائرہ پروین، امان اللہ منگی، علی گل ملاح، عنصر سندھو نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں ووٹرز کا دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرناہے انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے ووٹ کا اندراج کرواکر نہ صرف جمہوری عمل کا حصہ بنیں گے بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی اور اپنی قوم کی زندگی بدلیں گے جو ہر پاکستانی کا حق ہی نہیں ذمہ داری بھی ہے آزاد اور شفاف اور غیر جانبدار انتخاب کے لیے ہم سب پر عزم ہیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان میں 1971 سے 2018 تک 11 انتخابات ہوچکے ہیں جس میں ووٹ کے استعمال کا تناسب 40 سے 50 فیصد رہا جبکہ بین الاقوامی سطح پر سوئیڈن، فن لینڈ، ڈنمارک اور دیگر ممالک میں 80 سے 90فیصد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں جبکہ دیگر 21 ممالک میں ووٹ دینا لازمی ہے اور 10 ملکوں میں ووٹ نہ دینے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کا استعمال ہمار ا آئینی حق ہے جس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوتی ہے جمہوریت کو فروغ ملتا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کرانا نصب العین ہے انہوں نے شرکاء سیمینار سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ساتھ دیں اور اپنے علاقوں میں ووٹ کے اندراج اور استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں ا س سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس خیرپور کی جانب سے ضلع بھر میں 18 رجسٹریشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس خیرپور میں ون ونڈو آپریشن سینٹر بھی قائم کی گیا ہے جہاں ووٹرز اپنے ووٹ کی تصدیق کرسکتے ہیں تبدیلی، اندراج، فوت ہوجانے والوں کے ناموں کے اخراج سمیت دیگر معاملات پر رابطہ کرکے درستگی بھی کراسکتے ہیں۔ بعد ازاں ووٹ کے اہمیت کے حوال سے مختلف اسکولوں اور کالجو کے طلبہ و طالبات نے تقاریر کی تقاریرکے بعد طلبہ اور طالبات کو پرائڈ آف پرفارمنس شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Leave a Reply

Back to top button