خواتین پر تشدد روکنے کے حوالے سے خیرپور میں تقریب
صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور
جذبہ یوتھ گروپ ساوتھ ایشاءپارٹنر شب ،عورت فانڈیشن کے زیر اہتمام اے ڈی بی لاکالج میں خواتین پر تشدد روکنے، انہیں معاشرے میں نمایاں مقام دلانے ،انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا .
خواتین معاشرے کی بہتری میں اہم کردارا دا کرتی ہیں، انکو تحفظ اور حقوق دینے کے لئے ہم سب کھلے دل سے کام لینا ہوگا،ہمارے ملک میں انسانی اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون تو بہت ہے مگر اس پر عمل در آمد نظر نہیں آتا۔
خاتوں ایک ماں، بیٹی، بیوی، بہن بھی ہے جنہیں اون کرنے کی ضرورت ہے ہیں، شرکاءکا کہنا تھا کہ صنفی بنیاد پر ہونے والے تشد د کے خاتمے کے لیئے بھرپور آگہی کی ضرورت ہے
، لاءکالج میں زیر تعلیم مستقبل کے وکلاءپر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آگے چل کر اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ہم ہر سال انسانی حقوق کا دن مناتے ہیں
تقریبات کاانعقاد بھی کیا جاتاہے۔مگر تقریب ختم ہونے کے بعدعام زندگی پر کس طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں ہم خود کیا کرتے ہیں۔قانون روز بناتے ہیں، اسمبلیوں میں بحث ہوتی مگریہ کم لوگ سوچتے ہیں کہ معاشرے درندگی پھیلتی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے،کہی میں خود تو نہیں ہے، ایک عورت نے پیدا کیا، ایک عورت کابھائی، ایک کا شوہر بھی ہوں،ہم کسی بہن ، بیٹی ماں کے ساتھ براسکول کرتے ہیں اگر یہ ہی سلوک ہماری گھر کی خواتین کے ساتھ ہوتا ہے تو ایسے برا منایا جاتا ہے یہ سوسائٹی کا المیہ ہے ۔ہمیں اسلامی قانونی کے تحت خواتین کو حقوق اور تحفظ دینا چاہیے۔