معیاری تعلیم سے ہی عدم برداشت پر قابو پا یا جاسکتا ہے، خلیل احمد ابوپوٹو
صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے گورنمنٹ وومین ڈگری کالج خیرپور اور گورنمنٹ سپریئیر سائنس کالج خیرپور میں جاری سالانہ امتحانات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امتحانات میں شریک امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے کہا کہ ہم یونیورسٹی کے ملحقہ ڈگری کالجوں میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ گریجویٹس قوم کی تعمیر میں اپنا متحرک کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور عزم سے ہم معاشرے میں ناخواندگی اور عدم برداشت پر قابو پا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ابوپوٹو نے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ معاشرے اور عوام کی بہتری کے لیے مثبت ذہنیت کے ساتھ اپنی توانائیاں تعلیم کے حصول میں صرف کریں۔
وائسے چانسلر نے سازگار ماحول میں امتحانات کے پرامن انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔دورے کے دوران پروفیسر مقصودہ بھٹی پرنسپال گورنمنٹ وومین ڈگری کالج خیرپور، پروفیسر ارشاد مانڈن پرنسپال گورنمنٹ سپریئیر سائنس کالج خیرپور، سید مہدی شاہ راشدی ناظمِ امتحانات ، زوہیب میمن سیکریٹری وائیس چانسلر و دیگر بھی وائیس چانسلر کے ہمراہ تھے۔