مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والے سندھ کی بدحالی پر خاموش کیوں ،سراج الحق
اردو ٹوڈے، بدین
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سودی نظام حکمران ٹولے کی لوٹ مار بدترین کریپشن کی وجہ سے ملک میں غربت و معاشی بدحالی ہے ملک اس وقت سیاسی معاشی اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہوگیا ہے آج سندھ تباہی کے دہانے پر ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بدین میں ایک بڑے جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا جدوجہد کا آغاز نئے سال کے پہلے روز سے بدین سے کر رہے ہیں انہوں نے کہا غربت و مہنگائی کے خلاف کراچی سے اسلام آباد مارچ کرنے والے بلاول بھٹو سندھ کی بدحالی غربت و بے روزگاری پر کیوں خاموش ہیں ہم آج کراچی کی جانب حقیقی عوامی مارچ کا اعلان کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا سود سے پاک کرپشن فری اسلامی پاکستان کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو سودی نظام ختم کرکے زکوۃ عشرو صدقات کا نظام نافذ کریں گے۔ سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی کو عوام نے موقع دیا تو بے روزگار نوجوانوں اور بزرگوں کو الاؤنس دیں گے سندھ کے غریب ہاریوں میں زمین تقسیم کریں گے کر مفت بیج اور کھاد فراہم کریں گے. کھوسکی روڈ پر واقع مسجد اقصی سے ملحقہ گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غربت، مہنگائی بے روزگاری، سودی نظام کے خلاف عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم باب الاسلام سندھ کو مسائل سے نجات دلانے کا عزم اور کردار رکھتے ہیں۔2023 کا آغازسندھ کے مظلوم عوام کےلیے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے نجات کی تحریک میں شامل ہونے کا پیغام لایا ہے۔سندھ کے عوام کا پیسہ لوٹ کر وزیر خارجہ کبھی کبھی پاکستان کے دورے پر آتے ہیں نہیں تو امریکہ لندن یورپ کی یاتراہ پر ہی رہتے ہیں سندھ کی مائیں بہنیں بیٹیاں دھکے کھا رہی ہیں اور حکمران ہیلی کاپٹر میں مزے لے رہے ہیں ان میں حیا شرم غیرت نام کی کوئی چیز عوام اب سیلاب زدگان کی امداد کا پیسہ کھانے والے حکمرانوں سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا بلاول کے باپ نے پہلے ملک پھر سندھ اور اج پھر ملک کو لوٹ رہا ہے. زرداری نے شوگرملوں سمیت مختلف کارخانوں زمینوں سندھ کے وسائل پر قبضہ کر رکھے ہیں. انہوں جماعت اسلامی اپ کے مسائل اور مشکلات کا حل چاہتی ہے ہم نوجوانوں کو روزگار عوام کے چہروں پر مسکراہٹ چاہتے ہیں. پیپلز پارٹی مسلم لیگ پی ٹی آئی عوام سے صرف نعرے لگوانے ہیں ان اقتداری جماعتوں کو اپ کے پیٹ روٹی کپڑے روزگار سے تعلق نہیں اقتداری جماعتیں تماشہ لگائے ہوئے ہیں اپنے مفاد کے بعیر کسی کی فکر نہیں. سراج الحق نے کہا میں ایک مذدور کا بیٹا ہوں محت مذدور کر کے پڑھا آج یہ مذدور کے بچہ ایک بڑی جماعت پاکستان کا امیر ہوں اور یہ جماعت اسلامی ہے جس نے ایک مذدور کے بیٹے کو وزیر بنایا سنیٹر بنایا کیا یہ کسی جماعت میں ممکن ہے. زرعی ملک میں عوام اٹے کے لئے پریشان اتنا مہنگا کہ غریب روٹی بھی نہیں کھا پا رہا ان حکمران نے عوام کی خوشیاں چھین لیں. امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب کا آغا پانچ وقت کی نماز قران پاک کی تلاول والدین کا احترام کرنے کی ہدایت سے کیا.
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمرانوں نے بدین کو سیلاب میں ڈوبا دیا سیلاب متاثرین کی امداد بھی حکمران جماعت کھا گی ہے. انہوں نے کہا جماعت اسلامی اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ موجود رہی اور جماعت اسلامی الخدمت نے اربوں روپے کی امداد سیلاب متاثرین میں تقسیم کی اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں. عوام نے اپنی قسمت تبدیل کرنے ہے ملک کو ترقی عوام کو خوشحالی دلوانی ہے تو پھر جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر خدمت کا موقع دینا ہو گا.
امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا ایمان کمزور ہونے کے باعث ہمارے حکمران امریکہ اور اسراعیل کے سامنے جھکنے پر مجبور ہیں. انہوں پاکستان بنا تو ڈالر ایک روپے کے برابر تھا اج 250 کا ہے. مہنگائی نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے کریپشن کا ملک پر راج ہے بے دردی سے ملک کا خزانہ کو لوٹا جا رہا حکمران اور سیاسی جماعتیں عوام کی بجائے اپنے مفاد میں سیاست کر رہے ہیں سب مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے عوام ووٹ ہمارے نمائندوں کو دے کر کامیاب کریں. انہوں نے کہا بدین کے عوام کو ناانصافی اور ظلم کے سوا پیپلز پارٹی نے کوچھ نہیں دیا پیپلز پارٹی نے بدین کے عوام سے پانی بھی چھین کر زرعی معشیت تباہ کر دی. جلسہ عام سے امیر ضلع سید علی مردان شاہ پیر غلام مجدد سرہندی اور دیگر نے بھی خطاب کیا. جسلہ عام میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی .