بدین

بدین کے علاقہ غریب آباد میں گیس صارفین کو مشکلات کا سامنہ

اردو ٹوڈے، بدین
سوئی سدرن گیس کے افسران کی نااہلی اور عدم دلچسپی ،سات روز سے بدین کے علاقہ غریب آباد کی بند گیس سپلائی بحال نہ ہو سکی گٹر نالہ اور گلی کنار پائپ سے گیس کی مسلسل لیکیج گزشتہ رات اچانک گیس پائپ لائین میں آگ بھڑک اٹھی. صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا .
سوئی سدر گیس افسران کی ناہلی اور غفلت کے باعث کینٹ روڈ پر گزشتہ سات روز سے بند ہونے والی گیس کی سپلائی تاحال بحال نہ ہو سکی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کی عدم دلچسی اور اہلکاروں کی ناہلی کے باعث سات روز سے گٹر نالہ میں سے گزرنے والے گیس پائپ لائین نے لیک ہونے والی گیس کی لیکیج بھی بند نہیں ہو سکی. گزشتہ روز کینٹ روڈ کی ایک گلی میں گیس پائپ سے گیس لیک ہونے کے باعث گیس پائپ میں اچانک آگ بڑھک اٹھی. شہریوں اور صارفین کی جانب سے سوئی سدرن گیس کے افسران کو فون کالز کے باوجود کوئی ذمہ دار دستیاب نہ ہونے کے بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پا کر کسی مزید نقصان سے علاقہ کو محفوظ بنا لیا .
گیس کی مسلسل بندش کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا رہا سات روز سے گیس صارفین لکڑی کوئلہ تیل ایل پی جی سمیت دیگر متبادل زرائع سے کھانا چائے بنانے کے لئے استمال کرنے پر مجبور ہیں سرد موسم ہونے کے باعث گرم پانی کرنے کے لئے بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے .

Leave a Reply

Back to top button