بدین

خاتون ٹیچر پر تشدد کا معاملہ، مرد استاد ملازمت سے فارغ

اردو ٹوڈے، بدین
مرد ٹیچر کا خاتون ٹیچر پر تشدد کا معاملہ ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیش فہمیدہ میمن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات پر محکمہ ایجوکیشن نے کاروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والا استاد امتیاز عمرانی کو ملازمت سے فارغ کر دیا .
ایک ماہ قبل بدین کے قصبہ کڈھن کے قریبی دیہات میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول میں مرد ٹیچر امتیاز عمرانی نے انچارج ہیڈ ماسٹرخاتون ٹیچر تنجینا خواجہ اور ساتھی میل ٹیچر پر حملہ کر کے تشدد کیا. واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اور میڈیا میں خبروں پر محکمہ ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فہمیدہ میمن جمانی کی سربراہی میں سنئیر افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کر کے انکوائر کی ہدایت کی جس پر ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیش فہمیدہ میمن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی انکوائری کمیٹی نے بدین کا دورہ کر کے متاثرہ ٹیچر تنجینا خواجہ دیگر اساتذہ زیرتعلیم بچوں ان کے والدین سے بیانات اور شواہد کی روشنی میں تیار کی گئی رپورٹ اور سفارشات پر سکول ایجوکیشن لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والا استاد امتیاز عمرانی کو ملازمت سے فارغ کر دیا .

Leave a Reply

Back to top button