دادومیہڑ

کاچھو کے مختلف گاٶں کے سیلاب متاثرین میں رمضان راشن تقسیم

غلام حسین پنہور
میہڑ

Ration distribution in Kachho


کاچھو کے سماجی رہنما جی ایم چانڈیو کی جانب سے کاچھو کے مختلف گاٶں کے سینکڑوں غریب سیلاب متاثرین میں 800 رمضان راشن بیگ تقسیم کیے گٸے تفصیل کے مطابق کاچھو کے سماجی رہنما جی ایم چانڈیو کی جانب سے کاچھو کے مختلف گاٶں جاگیر، میرپور، سیدپور، کنڈو واہ، چھٹو میروانی، مولا بخش گاٸنچو، رمضان گاٸنچو، منگوانی اور فریدآباد کے غریب مستحق عورتوں اور مردوں میں 800 سو سے زاٸد راشن جس میں کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں تقسیم کیے گٸے اس موقعہ پر سماجی رہنما جی ایم چانڈیو نے کہا کہ 8 ماہ قبل آئے خطرناک سیلاب نے بڑی تباہی مچادی ہے سینکڑوں مکان منہدم ہوگٸے لوگ بے یارو مددگار بن چکے ہیں ہم نے غریب مستحق عورتوں اور مردوں میں راشن بیگ تقسیم کیے ہیں رمضان کہ مقدس ماہ میں رمضان پیکیج مستحق افراد کہ لیے ہے.

Leave a Reply

Back to top button