متفرق

بدین: پولیس کاروائی کے خلاف تاجروں کا احتجاج

اردو ٹوڈے، بدین

بدین تاجروں کا احتجاج

بدین پولیس کا رات گئے درجنوں موبائل گاڑیوں پر سوار اہلکاروں نے سفینہ پڑی اور گھٹکہ کی اطلاع پر گودام پر چھاپہ گودام سے کاتھا اور سپاری برامد برامد کر کہ مقدمہ درج کر لیا تاجر تنظیموں کا پولیس چھاپہ کے خلاف احتجاج اور شہر میں چھاپہ کے خلاف جزوی شٹر بند ہڑتال بھی کی گئی .

گزشتہ شب رات گئے اے ایس پی ماجدہ ہالیپوٹو کی سربراہی میں پولیس کی درجنوں موبائل گاڑیوں پر سوار اہلکاروں نے سفینہ پڑی اور گھٹکہ کی اطلاع پر بدین شہر کے وسط میں واقع تاجر غنی عباسی کے گودام پر چھاپہ مارا اور پولیس نے دوران چھاپہ پان کا کتھہ اور سپاری برامد کر کے تاجر عنی عباسی کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت بدین تھانہ پر ایف آئی آر داخل کر دی . چھاپہ کی اطلاع پر تاجر اور کاروباری افراد کی ایک بہت بڑی تعداد موقع پر پہنچ کر چھاپہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جمعہ کے روز پولیس کے خلاف شٹر بند ہڑتال کا اعلان کیا .تاجر تنظیموں کی اپیل پر چھاپہ کے خلاف شہر میں جزوی شٹر بند ہڑتال کی گئی اور تاجر تنظیموں کے عہدیدران اور کاروباری افراد نے شاہ نواز چوک پر احتجاج کیا اور دھرنا  دیا .اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح نے بھی احتجاج میں شریک ہو کر کاروباری افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا پولیس نے غلط اطلاع پر چھاپہ مار کر زیادتی کی ہے . موقع پر موجود تاجر رہنما علی اکبر میمن حنیف خاصخیلی حسن میمن اقبال ابلانی اور دیگر کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے اپنے ضلع میں بدآمنی منشیات فروشی پولیس گردی عروج پر ہے پر افسوس پولیس شریف کاروباری افراد کے گودام پر تالہ توڑ کر چھاپہ مار کاروایاں کر کے تنگ کر رہی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس منشیات فروشوں کی سرپرستی اور کاروباری افراد کو پریشان اور حراساں کر رہی ہے اور بدامنی منشیات فروشی پولیس گردی کا ذمہ دار ایس ایس پی بدین شاہ نواز چاچڑ ہے .

 احتجاجی تاجروں نے کہا ایس ایس پی بدین شاہ نواز چاچڑ کے تبادلہ تک احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے آئی جی سندھ غلام نبی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ضلع میں پولیس گردی کا نوٹس لیں تاجر برادری کاروباری افراد اور شہریوں کی جان مال اور عزت کو تحفظ فراہم کریں  .

بدین پولیس کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کی تفصیلات کے مطابق اے ایس پی ماجدہ پروین ھالیپوتو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ بدین شہر میں عبدالغنی عباسی کی دکان پر چھاپا مار کر گٹکہ بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال  22 من کاتھا 3 من سوپاری 30 کلو گرام گٹکہ پیک کرنے والی پلاسٹک 30 کلو گرام  راکیٹ پان مصالحہ 25 کلو جیلانی پان مصالحہ گھٹکہ پیک کرنی والی 2 من ردی جملے 29 من 5 کلو گٹکہ تیار کرنے کا خام مال برآمد کرلیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ بدین پہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

Leave a Reply

Back to top button