اسلام آباد
وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق
اردو ٹوڈے، ویب ڈیسک
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے، شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 15, 2023
مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔
ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔⏬