بدین: منشیات فروشی کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی
اردو ٹوڈے،بدین
سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے زیر اہتمام پاک فوج رینجرز اور پولیس کی حمایت اور منشیات فروشی کے خلاف شادی لارج سے بدین تک ریلی پاک افواج کی حمایت اور منشیات فروشی کے خلاف نعرے بازی .
شادی لارج اور کھوسکی کے گردنواح سے تعلق رکھنے والی سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیم قومی امن اور کونسل اف ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام پاک افواج رینجرز پولیس کی حمایت اور منشیات فروشی کے خلاف شادی لارج سے بدین تک ریلی نکالی گئی .ریلی کے شرکاء نے تنظیم کے ضلعی چئیرمین عبدالقیوم راہو تحصیل چئیرمین محمد افضل جٹ محمد اسلم لاشاری نظر محمد جت غلام مصطفی سولنگی میر احسان وندانی عبدالرسول بھوت حاجی محمد بھوت ہاشم کپری عبدالرشید خاصخیلی میر محمد مندرو رستم چانڈیو جمن وندانی مظہر عباس چانڈیو جمن وندانی واحد بخش خاصخیلی آدم ملاح اور دیگر ضلعی اور تحصیل عیدیداروں کی قیادت میں کارکنوں نے پاک افواج کی حمایت اور منشیات فروشی کے خلاف شادی لارج سے ریلی نکالی ریلی کے شرکاء کھوسکی اور نندو سے ہوتے ہوئے بدین پہنچے . ریلی کے شرکاء نے بدین پریس کلب کے سامنے پارک افواج کی حمایت اور منشیات فروشی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا ہم پاک افواج کی ملک قوم کے لئے دی گئی قربانیوں امن کے قیائم اور ہر مشکل وقت میں مصیبت زدہ عوام کی مدد کرنے پر اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں . انہوں نے اس موقع پر قوم سے اپیل کی کہ وہ دیشتگری اور منشیات فروشی کے خلاف اداروں کی کاروائیوں کی حمایت اور تعاون کر کہ اپنی انے والی نسل کا مستقبل محفوظ بنائیں