بینظیر انکم سپورٹ

بینظیر کفالت پروگرام رجسٹریشن (ڈائنامک رجسٹری) کا طریقہ کار

NSER Registration Process at BRCs

بی آئی ایس پی نے متحرک/ڈائنامک  ( پاس بینظیر کفالت پروگرام)رجسٹری متعارف کروائی ہے۔ پہلے مرحلے میں تحصیل کی سطح پر بینظیر رجسٹریشن ڈیسک قائم کیے گئے ہیں تاکہ سروے سے محروم رہ جانے والے گھرانوں کا سروے کیاجاسکے اور نامکمل ڈیٹا کو اپڈیٹ کیا جاسکے۔

BISP Registration

1۔ سروے اہلیت کی حیثیت:

شہری اپنے سروے اہلیت کی حیثیت مندرجہ ذیل طریقے سے معلوم کرسکتے ہیں:

اول: بذریعہ آن لائن پورٹل

دؤم: موبائل سے اپنا شناختی کارڈ 8171 پر ایس ایم ایس کریں

اس کے بعد قریبی رجسٹریشن سنٹر تشریف لے جائیں۔

بینظیر رجسٹریشن سنٹر میں داخل ہونے کے بعد رجسٹریشن کا عمل:

2۔ انفارمیشن کاؤنٹر:

الف: سنٹر میں داخل ہونے کے بعد انفارمیشن/کاؤنٹر کے سامنے لائن میں کھڑے ہوجائیں۔ معذور افراد، حاملہ خواتین اور بزرگ شہریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔

ب: اپنی باری آنے پر افسر کو اپنا یا اپنے گھرانے کے کسی دوسرے شخص کا کارڈ فراہم کریں اور اگر آپ کے پاس بینظیر کفالت پروگرام کی جانب سے خط موصول ہواہے تو ایسی صورت میں وہ خط فراہم کریں۔

شناختی کارڈ کی سکریننگ کا عمل:

        پہلے سے سروے شدہ شناختی کارڈ میں روسٹر اپڈیٹ کی ضرورت ہے تو ان کو سروے اپڈیٹ کا ٹوکن جاری کیا جائے گا۔

        پہلے سے سروے نا ہونے کی صورت میں نئے سروے کا ٹوکن جاری کیا جائے گا۔

        اگر آپ کو کفالت پروگرام  میں اہلیت کے حوالے سے خط موصول ہوا ہے اور ڈیٹا اپڈیٹ کے لئے کہا گیا ہے تو ایسی صورت میں گھرانے کی تمام شادی شدہ خواتین کا کارڈ فراہم کریں۔

ٹوکن حاصل کرنے کے بعد رجسٹریشن ڈیسک کے سامنے قطار میں کھڑے ہوجائیں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔

3۔ ڈیٹا انٹری کاؤنٹر/ڈیسک

ڈیٹا انٹری ڈیسک پر اپنا شناختی کارڈ، اپنے گھرانے کے تمام بالغ افراد کے شناختی کارڈ اور بچوں کے ‘ب’ فارم ڈیٹا انٹری افسر کو فراہم کریں۔ (یاد رکھیں تمام شناختی کارڈ نادرا کے ریکارڈ میں اپڈیٹ ہونے چاہیں، ازدواجی حیثیت، بیوہ کی حیثیت، یا معذوری کا اندراج  وغیرہ)

رجسٹری کاؤنٹر پر آپ سے گھرانے کے افراد کی معلومات، تعلیم، صحت، اثاثہ جات کی معلومات کے حوالے سے سوالے پوچھے جائیں گے۔

ڈیٹا انٹری افسر کے پوچھے گئے تمام سوالوں کے دیانتداری سے جوابات دیں۔

ا س بات کا خاص خیال رکھیں اور اپنا موجودہ اور ایکٹو موبائل نمبر فراہم کریں۔

4۔ سروے کے بعد

سروے کے بعد مندرجہ طریقہ کار:

        سروے تکمیل کو نوٹیفکیشن 8170 سے ایس ایم ایس آپ کے موبائل نمبر پر موصول ہوگا۔

        بی آئی ایس پی کی جانب سے بینظیر کفالت پروگرام  میں اہلیت کا خط موصول ہوگا۔

اہل ہونے کی صورت میں آپ کو بینظیر کفالت  پروگرام کی جانب سے خط موصول ہوسکتا ہے۔

بذریعہ آن لائن پورٹل اپنی اہلیت جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

دوسری صورت میں، آپ بی آئی ایس پی آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسر کو اپنی اہلیت جاننے کے لیے ملاقات کریں اور اس حوالے درواخواست لکھیں۔

بینظیر انکم سپورٹ کے دفاتر کے پتے یہاں سے دیکھے جاسکتے ہیں

مزید معلومات کے لئے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

Leave a Reply

Back to top button