ریڈیو کالم

ایک خط جناب محترم جناب ڈاریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے نام

 محترم جناب عالی ۔۔

ہم ریڈیولسنرز کو آپ سے بہت ہی زیادہ امیدیں ہیں ۔ ہمیں آپ پے یقین ہے کہ ناامید نہین کرینگے ۔ پوری دنیا ترقی کے پیچھے بھاگ رہی ہے اور ترقی کا سارا دارو مدار ترقی یافتہ میڈیا پر ہے  اور بدقسمتی سے ھمارے ملک میں میڈیا کو دن بہ دن دبایا جارہاہے ریڈیو پاکستان ملک کا سب سے پہلے نام لینے والا ادارہ ہے جس نے اپنی زبان سے 14 آگست 1947 کو اعلان کیا کہ ” یہ اسلامی جھموریہ پاکستان“ ہے اس ٹائم نہ FM تھے نہ کوئی اور نشریاتی ادارے تھے ۔۔

جناب عالی ۔۔

آج کل ریڈیو پاکستان جس حالات سے گذر رہاہے ان کودیکھ کے دل خون کے آنسوں رو رہاہے ہمارا پیارا پاکستان دنیا کا واحد ملک ھے جس کا کوئی بھی ریڈیواسٹیشن SW پر نہیں ہے. MW والے اسٹیشنز کو بھی محدود کیا جارہا ہے FM کی بھرمار لگی ہوئی ھے لیکن میڈیم ویوز پر جو اسٹیشنز ہیں ان کی نشریات جاری رکھنے کے لیۓ ان کو فیول نہیں مل رہا ۔۔۔ پڑوسی ممالک کی بات کی جاۓ تو افغانستان کے MW اسٹیشنز کی نشریات تھرپارکر سے گزر کر انڈیا تک جا رھی ہے اور انڈیا کی MW نشریات پاکستان سے ھوتی ھوئی ایران تک پہنچ رہی ھے اور ھمارے ملک کی MW ویوز کی اسٹیشنز کو دن بہ دن بند کیا جارہاھے جناب عالی آپ سے مودبانہ گذارش ھے کے ھمارے کان اور دماغ خشک ہوگئے ہیں انڈین پروپگنڈہ سن سن کے ۔ سر جب بھی ھم ریڈیو کو on کرتے ہین تو غیرملکی پروپگنڈہ شروع رہتا ھے سر یہ آخر ہم کب تک برداشت کرتے رہیں گے سر اب تو ھمارے بچے بوڑھے یہ ان کے باتین سن کر یقین کرنے لگے ہیں DG صاحب پلیز آنے والے نسل کو اس ملک دشمن پروپگنڈہ سے بچائیں ۔ جناب عالی پہلے ہی ھماری نوجوان نسل کو ملک دشمن هاتهوں سے استعمال کیاجا چکاھے ۔ DG صاحب ۔۔ پلیز اس پروپگنڈہ کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اور پاکستان کا سب سے بڑا بارڈر والا علاقہ جس میں ضلع رحیم یارخان گھوٹکی سکھر خیرپور سانگھڑعمرکوٹ اور مٹھی تھرپارکر کی باڈر سے پاکستان میں سنے جانے والے ملک دشمن FM اور MW ویوز انڈین چینلز کو روکنے کے لیۓ پلیز جلد از جلد ماضی کی طرح پاکستان کے باڈر کی دن رات پہرا دینے والی آواز یعنے ریڈیوپاکستان خیرپور MW 927 کلوھٹز پر اور ریڈیوپاکستان مٹھی کو میڈیم ویوز پر بحال کیاجاۓ اورباقی سندھ بلوچستان کے ریڈیواسٹیشنز کو انٹرنیٹ پربھی چلایاجاۓ۔۔ سر یہ آپ سے پوری سندھ بلوچستان کے ریڈیولسنرز کا دیرینہ مطالبہ بھی ہے سر امید ھے کہ آپ سندھ کے لسنرز کو مایوس نہیں کرینگے ۔۔ اللَہ پاک آپ کو دن دگنی رات چوگنی عزت دے أمین ۔۔

والسلام

 غلام جعفرشر

تحصیل فیض گنج ضلع خیرپور میرس

Leave a Reply

Back to top button