متفرق

شہدادکوٹ: نسوانی آواز کا جادو، نوجوان اغوا

شاہد اعوان
شہدادکوٹ
نوجوان رکشا ڈرائیور اختيار مگسی اغوا، کندھکوٹ کے کچے کے علاقے منتقل ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کیلئے ورثاء سے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا.
شہدادکوٹ کے گاؤں نیاز مگسی کا رہائشی رکشہ ڈرائیور اختیار مگسی خاتون کی آواز سے کال پر بات کرنے کے بعد اغوا کیا گیا ہے اور ڈاکوؤں نے موبائیل فون پر کال کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے ورثاء سے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا پولیس نے مغوی کی موبائیل لوکیشن سے کندھکوٹ کے کچے کے علاقے سے ملنے کی تصدیق کی ہے ، پولیس مغوی کی بازیابی کیلئے کوشش میں ہے

Leave a Reply

Back to top button