تعلیمی کارنر
آئی بی سی سی کراچی آفس میں کیو آر کوڈ کے ذریعے اسناد کی تصدیق کا عمل شروع
اردو ٹوڈے، کراچی
اسلام آباد اور لاہور کے بعد آئی بی سی سی کراچی آفس میں بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے اسناد کی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا، جس کا افتتاح سیکریٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اپنی آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ آج ریجنل آفس کراچی میں کیا۔ ڈاکٹر ملاح نے بتایا کہ ہم تمام کام کمپیوٹرائز کر رہے ہیں کہ لوگوں کی پریشانی بھی کم کی جا سکے اور شفافیت بھی لائی جا سکے۔ ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ اس عمل سے آئی بی سی سی کے ٹکٹس کی پرنٹنگ پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپئے کی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ اب ملک کے اندر یا ملک سے باہر ادارے اور یونیورسٹیاں خود سے اسناد کی تصدیق موبائل کے ذریعے کرسکیں گے۔ اس عمل سے جعلی تصدیق کے تمام راستے بند ہو جائینگے کیونکہ یہ ٹکٹ کوئی اور استعمال نہیں کرسکتا۔