بدین

صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے بدین میں ریلی

اردو ٹوڈے، بدین

World Press Freedom Day

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پی ایف یو جے کی اپیل پر بدین میں ایچ یو جے کے زیراہتمام احتجاجی ریلی مظاہرے اور سیمنار کا انعقاد کیا گیا اس موقع شہید صحافیوں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا .

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پی ایف یو جے کی اپیل آزادی صحافت کا عالمی دن منایا گیا بدین میں ایچ یو جے کے زیراہتمام بدین پریس کلب سے ایوان صحافت تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا جبکہ ایوان صحافت بدین میں سیمنار کا انعقاد بھی کیا گیا . اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایوان صحافت کے صدر لالہ ہارون گوپانگ بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن ایچ یو جے کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن تنویر احمد آرائیں سینئر صحافیوں عبدالشکور میمن شفیع محمد جونیجو اور دیگر نے شہید صحافیوں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اس دن کو منانے کا مقصد جہاں آزادیِ صحافت کی اہمیت افادیت صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا ہے وہیں اس عزم کو یقینی بنانا ہے کہ آزادی صحافت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کو نہ صرف آزادانہ اور شفاف رپورٹنگ کے دوران بڑھتی ہوئی سختیاں جھیلنی پڑتی ہیں بلکہ صحافی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
پاکستان بھر صحافیوں کو شہید کرنے کے علاوہ تشدد اور گرفتاریوں کا بھی سامنا ہے جبکہ اغوا گمشدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے اس کے علاوہ حکومتی کمزور ناقص اور صحافت دشمن پالیسیوں کی وجہ سے میڈیا مالکان کی زیادتیوں کا سامنا ہے حکومتی اور میڈیا مالکان گٹھ جوڑ کے باعث ہزاروں صحافیوں کو بے دخلی بے روزگاری کے علاوہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سامنا بھی ہے .

Leave a Reply

Back to top button