بدین

آل ینگ ویکسینیٹرز کے وفد کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ سے ملاقات

اردو ٹوڈے، بدین

Young Vaccinators of Badin


آل ینگ ویکسینیٹرز کے وفد کی صدر سلمان خان جنرل سیکریٹری سید غوث علی شاہ اور انفارمیشن سیکریٹری رمضان قادری کی قیادت میں نئے پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر سکندر علی میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات وفد نے درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا .

آل ینگ ویکسینیٹرز کے وفد کی صدر سلمان خان جنرل سیکریٹری سید غوث علی شاہ اور انفارمیشن سیکریٹری رمضان قادری کی قیادت میں نئے آنے پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر سکندر علی میمن سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کے موقع پر ترجمان بلال شیخ کمیٹی ممبران میں دانیال رزاق ارسلان خان صنور بیگ قیصر ارشاد عبدالحادی خان شامل تھے۔
صدر کراچی سلمان خان اور جنرل سیکریٹری سید غوث علی شاہ نے ویکسینیٹرز کے جائز اور دیرینہ مسائل پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے سروس اسٹرکچر اور اپگریڈیشن جیسے بڑے مسائل کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سندھ کے ویکسینیٹرز کو بھی دیگر صوبوں کی طرح ہیلتھ ٹیکنیشن کا درجہ دیا جانے کا مطالبہ بھی کیا .
وفد نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر علی میمن کو خوش آمدید کہا اور سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا جس پر ڈاکٹر سکندر میمن نے دل کی گہرائیوں سے آل کراچی ینگ ویکسینیٹرز کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویکسینیٹرز پرائمری ہیلتھ کیئر کا اہم ترین حصہ ہے انہوں نے اس موقع پر وفد کو خوشخبری دی کہ آئندہ ماہ سے ہونے والی 12 روزہ ویکسینیشن مہم میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے سندھ بھر کے تمام ویکسینیٹرز کو پیٹرول کا ڈی ڈی ایم ملنا شروع ہو جائے گا جس پر وفد نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ ڈاکٹر سکندر میمن نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جب تک اس عہدے پر موجود ہے ویکسینیٹرز کو ان کے جائز حقوق جیسے کہ پی او ایل اور دیگر مراعات وغیرہ دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Back to top button