خیرپور

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں قرآنِ پاک کارنر کا قیام عمل میں لایا گیا

اردو ٹوڈے، خیرپور

SALU Quran corner

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کےانسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں قرآنِ پاک کارنر کا افتتاح یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے کیا۔ اس موقع پر الفرقان ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور میوزیم سکھر کے ڈائریکٹر فقیر امان اللہ ماکو نے اردو، سندھی، براہوی، پشتو و دیگر مقامی زبانوں میں ترجمہ شدہ قرآن پاک کے 50 نسخے کارنر کیلئے عطیہ کیئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے کہا کہ  انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں قرآن پاک کارنر کا قیام ایک عظیم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ایک آفاقی کتاب ہے جس میں اسلامی اقدار، احترامِ انسانیت ،سائنس اور انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں سے متعلق وسیع معلومات کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الفرقان ریسرچ انسٹیٹیوٹاور میوزیم سکھر کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے تاکہ طلباء وہاں پر تحقیقی سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں۔  وائسم چانسلر نے الفرقان ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور میوزیم قائم کرنے پر فقیر امان اللہ ماکو کی خدمات کو سراہا اور اس روحانی تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر زین العابدین آریجو اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز متحرک طور پر کام کر رہا ہے۔ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی مکمل کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے رہنما اصول فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارنر کے قیام سے  اساتذہ اور طلباء اپنی قرآنی تحقیق کا آغاز کریں گے۔وائیس چانسلر کے مشیر برائے اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر مینہوں خان لغاری نے قرآن پاک کی اہمیت اور عظمت پر روشنی ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ مقدس کتاب ہے جو ہمارے نبی پاک حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل ضابطہ حیات کے طور پر نازل ہوئی ہے۔فقیر امان اللہ ماکو نے کہا کہ الفرقان ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور میوزیم سکھر کے پاس قرآن پاک کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ہمارے پاس اس وقت دنیا کی 60 زبانوں میں قرآن پاک کا ترجمہ دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے وہ قرآن پاک کے 20000 سے زائد نسخے دنیا میں تقسیم کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس مقدس اور روحانی تقریب کے انعقاد پر وائسہ چانسلر کو سراہا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کو اپنے انسٹیٹیوٹ میں تحقیق کرنے کی پیشکش کی۔ڈاکٹر زین العابدین آریجو قائم مقام ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے تقریب کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور انسٹیٹیوٹ  کی تحقیقی و علمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔شمائلہ رباب رضوی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ تقریب میں ڈاکٹر امیر احمد میر بحر، مجیب الرحمان سولنگی، ڈاکٹر علی رضا لاشاری، زوہیب شفقت میمن ،اساتذہ اور محققین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Back to top button