باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکہ، پولیس اہلکار شہید

اردو ٹوڈے، ویب ڈیسک

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازارمیں خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کی ترجمان توحید نے ایک بیان میں کہا کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 7 پولیس اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ 3 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 2 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے ایک شدید زخمی شخص کو مزید علاج کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

Barabazar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Back to top button