بدین

میونسپل کمیٹی بدین کا بجٹ پیش کردیا گیا

اردو ٹوڈے، بدین

چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی نے میونسپل کمیٹی کا سال 2023 اور 24 کا 35 کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 106 روپے کا سالانہ بجٹ پیش کر دیا 24 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار 106 روپے تنخواہوں کے لئے مختص

میونسپل کمیٹی

وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین علی اکبر میمن کی صدارت میں منعقد پہلے بجٹ اجلاس میں چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی نے میونسپل کمیٹی کا سال 2023 اور 24 کا 35 کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 106 روپے کا سالانہ بجٹ پیش کیا جو ارکین کونسل نے متفقہ طور منظور کر لیا سالانہ بجٹ میں 5 کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار 553 روپے کی متوقع آمدنی بھی بتائی گئی ہے . سالانہ بجٹ میں 24 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار 106 روپے تنخواہوں کے لئے مختص کئے گے ہیں جبکہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ ایمولنس سولر اسٹریٹ لائیٹ واٹر سپلائی کے لئے موٹر پمپ اور دیگر مد میں رقم مختص کی گئی ہے . بجٹ میں بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کی سالانہ گرانٹ کے لئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکہ، پولیس اہلکار شہید

بدین: برطرف استاد کو بحال کیا جائے، اساتذہ تنظیم کا احتجاج

بجٹ اجلاس سے چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہوتے ہوئے مشکل حالات میں بجٹ پیش کر رہے ہیں چئیرمین کی گاڑی لئے مختص رقم کے علاوہ چئیرمین کی صوابدیدی فنڈ کی مختص رقم بھی کاٹ دی ہے تا کہ ہم اس ادارے پر بوجھ نہ بنیں انہوں نے کہا ہماری ترجیح بدین شہر کی تعمیروترقی صفائی اور خوبصورتی پانی کی فراہمی ڈرینج سسٹم کی بحالی ہے ہم کونسلرز کی مشاورت سے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدام کریں گے . اجلاس میں کونسلروں کے علاوہ چیف میونسپل افسر عامر علی دھکن نے بھی شرکت کی .

Leave a Reply

Back to top button