کراچی

غوث بخش مہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اردو ٹوڈے، ویب ڈیسک

غوث بخش مہر


رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر اور سابق ضلع ناظم عارف مہر جی ڈی اے کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سید ناصر شاہ اور شرجیل میمن کی موجودگی میں غوث بخش مہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے

باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکہ، پولیس اہلکار شہید

میونسپل کمیٹی بدین کا بجٹ پیش کردیا گیا

چین میں انٹرنیٹ تہذیب کی ترقی

اس حوالے سے پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ غوث بخش مہر کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غوث بخش مہر آبائی علاقے میں تقریب کے دوران باقاعدہ شمولیتی تقریب کا اہتمام کریں گے۔ واضح رہے کہ غوث بخش مہر کے بیٹے اور سابق ضلع ناظم عارف مہر بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

Leave a Reply

Back to top button