گلگت بلتستان

روندو: ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے انسانیت کی عظیم مثال قائم کردی

اردو ٹوڈے، ویب ڈیسک

گلگت بلتستان ریسکیو 1122 روندو کے اہلکاروں نے 10 کلو میٹر طویل راستہ پیدل طے کرکے شنگوس حادثے میں زخمی ہونے والے محمد شفا کی جان بچالی۔

گلگت بلتستان میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے انسان دوستی کی ایک نئی داستان رقم کردی۔ریسکیو 1122 روندو کے اہلکاروں سکندر DR،افتخار علی EMT اور بشیر LTV نے 10 کلو میٹر کا طویل سفر طے کرکے شنگوس حادثے میں زخمی ہونے والے محمد بشیر کو ملبے تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ آج شنگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے 5 افراد تودے تلے آئے تھے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

Get Alerts

svg%3E

ProPakistani Community

Join the groups below to get latest news and updates.


Leave a Reply

Back to top button