ویب ڈیسک
تحریک انصاف کے رہنما عمران خان توشہ خان کیس میں گرفتار
اردو ٹوڈے، ویب ڈیسک
اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو توشہ خانہ کیس میں تین سال کی سزا سنادی اور ساتھ ہی سابق وزیر اعظم کو زمان پاکستان سے گرفتار کیا ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ایک ٹوئٹ میں ان خبروں کی تصدیق کی گئی کہ عمران خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
عمران خان کو کوٹ لکھپٹ جیل منتقل کیا جا رہا ہے
— PTI Punjab (@PTIPunjabPK) August 5, 2023
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنادی تھی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔