خیرپور

خیرپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل 2023 کے خلاف احتجاج

اردو ٹوڈے، خیرپور

PFUJ

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قائدین جی ایم جمالی, رانا محمد عظیم، حسن عباس, سعید جان بلوچ کی ہدایت پر خیرپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل 2023 کے خلاف پی.ایف یو.جے کونسل کے رکن صوفی اسحاق کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر  ترمیمی بل کے خلاف نعرے درج تھے. مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوفی اسحاق. اسد علی ناریجو, بشیر راجپوت, رمضان آرائیں.اسد علی راجپر سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ظلم کے یہ ضابطے وہ نہیں مانتے,پیمرا ترمیمی بل 2023 کو مسترد کرتی ہے کیوں کہ یہ غیر آئینی اور غیر قانونی آزادی صحافت پر شب خون مارنے  کے مترادف ہے, اور پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے سچ کہا ہے کہ صحافیوں کی تنخواہوں کے معاملے پر انہوں نے ہمیشہ اسٹینڈ لیا ہے اور لیتے رہیں گے مگر اس بل میں صحافیوں کی تنخواہوں کا ذکر نہ کر کے ساتھ آزادی صحافت پر شب خون مارا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے آزادی صحافت کے خلاف اس بل میں جو شقیں ہیں اس پر بھرپور احتجاجی کررہے ہیں کیوں کہ مریم اورنگ زیب نے جس طرح غلط بیانی اور سینئر صحافیوں معروف اینکرز کے خلاف زہر آلودہ گفتگو کی ہے اس کی پی ایف یو جے اور خیرپور یونین آف جرنلسٹس شدید مذمت کرتی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button