خیرپور يونين آف جرنلسٹس کی جانب سے سينيئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی مذمت
اردو ٹوڈے، خیرپور
پی ايف يو جے رہنماء صوفی محمد اسحاق سومرو، خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید اکبر عباس زیدی، شجاعت صدیقی ، علی بخش بروہی، اطہر صدیقی، بشیر راجپوت، مقبول شیخ، آغا شیر عالم، اسد علی ناریجو، ثاقب صدیقی، مہتاب باقری، اشرف مغل، عباس باقری، ارتضیٰ زیدی،اویس سومرو، اظہر ابڑو، اسلام الدین شیخ، رمضان آرائیں، اسد علی راجپر، اسلام الدین عباسی، غلام جعفر راجپر سمیت دیگر صحافیوں نے کا کہنا تھا کہ سکھر کے سینئیر صحافی شھيد جان محمد مہر نے اپنی پوری زندگی بہادری دليری سے صحافتی مقدس پیشہ کو خوش اسلوبی سے ادا کیا ان کی شہادت سکھر پوليس اور سکھر انتظاميه کی ناکامی کا ثبوت ہے جن کی نااہلی غفلت لاپرواہی عدم توجہی کے باعث سندھ کے عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم چھوڑ دیا ہے پورا صوبہ سندھ آگ میں جھلس رہا ہے اور خیرپور یونین آف جرنلسٹس شہيد صحافی جان محمد مہر کے قتل پر سہہ روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اور مذکورہ قتل خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہیں اور خیرپور پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج رکارڈ کرايا جائے گا اور شھيد صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری اور شھيد کے حصول انصاف تک ہر جدوجھد میں خیرپور یونین آف جرنلسٹس شانہ بشانہ ہم قدم ہوگی۔