سکھر
سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے51 پکے مکانات تعمیر
اردو ٹوڈے، سکھر
سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) کی جانب سے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز (SPHF) کے تحت سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے چھت کی سطح پر تعمیر کیے گئے پہلے 51 پکے مکانات تعمیر کئے گئے ہیں، یہ منصوبہ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو ) کے ذریعے لاگو کیا گیا ہے۔ سرسو کے میڈیا منیجر، جمیل احمد کے مطابق، تمام مستفید ہونے والوں کو پہلے ہی حکومت سندھ کی جانب سے ان کے مکانات کی اراضی حوالے کردی گئی ہے۔ یہاں یہ ذکر قابل غور ہے کہ یہ تمام مکانات دیہات عندیل مہار اور وزیر آباد یونین کونسل (یو سی) وزیر آباد، تحصیل لکھی، ضلع شکارپور میں دوبارہ تعمیر کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 17 خاندانوں کے پکے مکانات SPHF کے تحت خیرپور کے تعلقہ کنگری کے گاؤں لال ڈنو اجن اور جام جتوئی کے متاثرین کیلیئے مکمل کیئے جاچکے ہیں۔