بدین پریس کلب کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کی مذمت، قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
اردو ٹوڈے، بدین.ٴ
بدین پریس کلب کا اجلاس پریس کلب کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی شدید مذمت بلیک میلر بھتہ اور قبضہ خور منشیات فروش عناصر کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ پی ایف یو جے ، ایچ یو جے اور ایچ آر سی پی کا بدین پریس کلب کی حمایت اور اظہار یکجہتی کا اعلان .
بدین پریس کلب کی ورکنگ کمیٹی اور جنرل باڈی کے اجلاس صدر پریس کلب شوکت میمن کے منعقد ہوئے . اجلاس میں دیگر امور اور معاملات پر غور کے علاوہ بدین پریس کلب کے خلاف فیس بک واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر چند بلیک میلرز بھتہ اور قبضہ خور عناصر اور منشیات فرش سہولت کاروں کی جانب سے کئے جانے والے منفی پروپیگنڈا اور دھمکیاں دی جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ایسے عناصر کے خلاف عدالت سے رجوع کے علاوہ ایف آئی اے اور پولیس کو بھی تحریری طور پر شکایت اور خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
اجلاس کے شرکاء نے بلیک میلر اور جعلساز عناصر کی جانب سے بدین پریس کلب کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزمات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بدین پریس کلب کا شمار سندھ کے قدیم سرگرم اور افعال پریس کلب میں ہوتا ہے پریس کلب کے ارکین نے ہمیشہ ظلم زیادتی ناانصافی کریپشن کے خلاف اپنی پیشہ وارانہ صحافتی زمہ داریوں کو منصفانہ طور پر ادا کیا مظلوم اور اپنے حقوق سے محروم افراد کی بھرپور آوز بن کر ترجمانی کی حق اور سچ کا علم بلند رکھا نہری اور پینے کے پانی کی قلت ہو یا بارش سمندری طوفان اور سیلاب متاثرین کے مسائل اور مشکلات بدین پریس کلب کے ارکین نے انتہائی جفاکشی سے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنی صحافتی زمہ داری پوری کی . اجلاس کے شرکاء کو پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے آگا کیا گیا کہ اس سلسلہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلیسٹ حیدرآباد یونین اف جرنلیسٹ کونسل آف پریس کلب پاکستان کے علاوہ ایچ آر سی پی کے مرکزی صوبائی اور مقامی زمہ دران کو بھی تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے . جبکہ پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلیسٹ حیدراباد یونین آف جرنلیسٹ اور ایچ آر سی پی کی جانب سے بدین پریس کلب کے خلاف سوشل میڈیا پر کئے جانے والے منفی بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈا اور الزمات کی مذمت کرتے ہوئے بدین پریس کلب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے علاوہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے .