خیرپور

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں یو ایس ایکسینج آؤٹ ریچ پروگرام کے عنوان پر سیشن منعقد ہوا

اردو ٹوڈے،خیرپور

US Education session

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی شہید بینظیر بھٹو چیئر میں امریکن قونصلیٹ کراچی اور یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے یو ایس ایکسینج آؤٹ ریچ پروگرام کے عنوان پر ایک آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے سیشن کی صدارت کی۔ سیشن میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی ٹیم نے امریکہ میں تعلیمی مواقع پر خطاب کیا۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے کہا کہ بہتر تعلیمی روابط اور نیٹ ورکنگ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے اس طرح کے پروگرام کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ وائیس چانسلر نے انڈر گریجویٹ طلبا اور اساتذہ کے لیے بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر امریکن قونصلیٹ اور یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد شیخ فوکل پرسن ایکسینج پروگرم نے انڈر گریجویٹ پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ امریکن قونصلیٹ کے بلال رضوی اور یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کے فل برائٹ پروگرام کی شیزا طور اور عمر بشیر نے انڈر گریجویٹ پروگرام کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام امریکی یونیورسٹییوں میں ایک سیمسٹر کیلئے جبکہ دوسرا پروگرام پانچ ہفتوں کے لیے ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم راہپوٹو ڈائریکٹر شہید بینظیر بھٹو چیئر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ راجپر، ڈاکٹر شائستہ پٹھان، ڈاکٹر ماجد پھل، علی نواز سومرو، عمیر، اسلم اور اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے سیشن میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Back to top button