بدین

بدین میں چہلم امام حسین علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اردو ٹوڈے، بدین

بدین شہر سمیت ضلع بھر میں شہداء کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم  نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا چہلم کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ کاشانہ زنیبہ سے برآمد ہوا۔

بدین شہر ماتلی ٹنڈوباگو گولارچی تلہار نندو کڈھن ٹنڈو غلام علی سمیت ضلع بھر میں شہداء کربلا حضرت امام حسین کا چہلم  نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا . بدین شہر میں چہلم کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ کاشانیہ زنیبہ سے برامد ہوا۔ 

جلوس اپنے مقررہ راستوں  شاہنواز چوک شاہ بہران روڈ قاضیہ واہ پل قائداعظم روڈ شاہی بازار سے ہوتا  ہوا شاہنواز چوک پر اختتام پزیر ہوا جلوس میں موجود عزاداروں کی جانب سے مختلف مقامات پر سینہ خوبی اور زینجیر زئی کی گئی جبکہ قاضیہ واہ پل پر مجلس بھی منعقد ہوئی جلوس کے ہمراہ پولیس کے جوان بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جبکہ جلوس میں موجود رضاکار بھی جلوس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے  جلوس کے مقرراہ راستوں پر سبیل اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا . چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر موبائل فون سروس کا نیٹ ورک بھی معطل رہا.

Leave a Reply

Back to top button