بدین

آئین پاکستان ہم کو الیکشن 90 روز میں کرانے کا پابند کرتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اردو ٹوڈے، بدین

Bilawal Bhutto Zardari

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ہم کو الیکشن 90 روز میں کرانے کا پابند کرتا ہے اور پیپلزپارٹی الیکشن کے لئے تیار ہے عوام ایک بار پھر ہم پر اعتماد کا اظہار کر کہ خدمت کے علاوہ مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کا موقع فراہم کر گئی۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹھٹہ اور سجاول کے دورے کے بعد بدین پہنچ کر عوامی استقبالیہ سے خطاب اور سابق صوبائی وزیرمرحرم ڈاکڑ سکندر مندرو کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی عوام مزدور محنت کش جماعت ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا عوام نے پی ٹی آئی مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو دیکھا پر حقيقت ہے کہ عوام کو روزگار پیپلزپارٹی نے صرف دیا اب بھی عوام سے میرا وعدہ ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرتے ہوئے آپ کی ہر مشکل پر قابو پاؤں گا کیونکہ میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روٹی کپڑے اور مکان کے نعرے اور وعدے کو پورا کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا باقی پارٹیاں عوام سے ہر مشکل میں قربانی لیتی رہی ہیں پر اب وقت اگیا ہے کہ عوام ریاست اور حکومت سے کہیں ہم قربانی نہیں دیں گے اب قربانی اشرافیہ اور حکومت دے ۔میں عوام کے ساتھ ہر جدوجہد میں ساتھ ہوں مجھے ایک بار پھر عوام کے ساتھ اور اعتماد کی ضرورت ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا قائد عوام نے کہا تھا یہ نہ میرا نہ تیرا پاکستان یہ سب کا پاکستان ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا نواز لیگ اور جے یو آئی کا اپنا موقف اور سیاست ہے اور پیپلزپارٹی اپنے موقف اور پالیسی کے ساتھ عوام کے پاس جائے گی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا مجھے پتا ہے اور میں عوام کی تقلیف پریشانی کو محسوس کر رہا ہوں کہ وہ بہت تکلیف دکھ اور پریشانی میں مبتلا ہیں مہنگائی عروج پر ہے معاشی صورتحال خراب ہے پیپلزپارٹی اس لیے آئینی مدت میں الیکشن چاہتی ہے تاکہ منتخب حکومت عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل پر قابو پائے مہنگائی کم کرے عالمی چیلینجز کا مقابلہ کرے اور کام صرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس سے قبل مندرو ہاؤس بدین میں سابق وزیر ڈاکٹر سکندر مندرو مرحوم کی اہلیہ سنیٹر ڈاکٹر خالدہ سکندر مندرو اور دیگر ورثہ سے تعزیت اور فاتح کی ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ڈاکٹر سکندر مندرو مرحوم بدین میں پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھی تھے پارٹی ان کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بدین کی عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے ٹھٹھہ اور سجاول کے بعد بدین میں عوام نے بہت زبردست استقبال کیا ہے عوام اور کارکنوں کا جزبہ بتا رہا ہے کہ پاکستان پپلز پارٹی کے کارکن الیکشن کے لئے تیار ہیں لوکل الیکشن میں پپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی لوکل الیکشن کےُنتائج سے پتہ چل گیا کہ عوام  پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اور پارٹی مخالف سازشی عناصر کو سکشت دی ۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پپلز پارٹی کو موقعہ ملا تو پھر عوام کی خدمت کر کے انہیں معاشی بحران سے نکالیں گے۔ پاکستان پپلز پارٹی کی حکومت ہو گی تو عوام کی حکومت ہو گی مزدرو کی حکومت ہوگی ،پاکستان پپلز پارٹی نے ہر مشکل وقت میں قربانیاں دی ہیں اس ملک کی غریب عوتوں کے لئے آج بھی بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت غریب لوگوں کی مدد کر رہی ہیں عوام ایکُ بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دے تاکہ اس معاشی بحران سے نکلا جا سکے پاکستان کئ عوام نے ہر کسی کا اقتدار دیکھا ہے اب پاکستان کی عوام اپنے مسائل کا حل چاھتئ ہے جو صرف پاکستان پپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے  بجلی کی قیمتوں کو کم کیاُجا سکتا ہے پیڑول کی قیمتوں کو اگر کم کیا جا سکتا ئے تو ہی عوام معاشی بحران سے نکل سکتی ہے پاکستان کئ تاریخ میں کبھی بھی ایسے معاشی بحران نہیں دیکھے ڈی سی چوک پر بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین کی عوام نے ہمیشہ پاکستان پپلز پارٹئ کا ساتھ دیا ہے بدین کی عوام نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ہمیشہ شہیدوں کئ پارٹی کا ساتھ دیا ہے 2018 میں بدین آیا تھا تب بھی اپنے میرا ساتھ دیا اور پاکستان پپلز پارٹئ کو جتایا جب لانگ مارچ میں نکلا تھا تب بھی بدین کیُ عوام نے ہمارا ساتھ دیا اور ہمُ نے سلیکٹڈ کا خاتمہ کیا  بلدیاتی الیکشن میں بھی بدین کی عوام نے شہیدوں کی پارٹئ کا ساتھ دیا پاکستان پپلز پارٹئ بلدیاتی الیکشن میں بھی کامیاب ہوئے اور تمام سازشی عناصر کا سفایہ کیا تھا ساتھیوں اپ کی محنت اور جدوجہد کی وجہ سے مجھے یہ موقعہ ملا تو میں سب سے نوجوان وزیر خراجہ بنا اور پاکستان کی خراجہ پالسی کو عالمی سطح پر بہتر اور بلند کیا  کرکٹر وزیر اعظم نے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے ہم نے پندرہ مہینے میں محنت کر کے سب کے ساتھ تعلقات بہتر اور مضبوط کئے کھویا ہوا مقام حاصل کیا .

اس موقع پر سابق وزیر عالی سندھ سید مراد علی شاہ صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو صوبائی سیکرٹری سنیٹر وقار مہدی سنیٹر عاجز دھامرہ سابق صوبائی وزیر سرجیل انعام میمن سابق وفاق وزیر شگفتہ جمانی ایم پی اے کلثوم چانڈیو سابق صوبائی مشیر نایاب لغاری فدا حسین ڈھکن اور دیگر بھی ہمراہ موجود تھے . بلاول بھٹو زرداری کا بدین پہنچنے پر سابق وزراء مشیران اور ارکین اسمبلی اسماعیل راہو حاجی رسول بخش چانڈیو پیر نوراللہ قریشی تنزیلہ امِ حبیبہ چئیرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹو وائس چیئرمین فدا حسین مندرو چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی میر غلام علی ٹالپور حاجی تاج محمد ملاح ڈاڈ محمد ہالیپوٹو کے علاوہ پارٹی عہدیداروں حاجی محمد رمضان چانڊيو حاج سائين بخش جمالی پیر امجد صدیقی عبدالغفور نظامانی ڈاکٹر مسرت حیسن خواجہ فدا حسين مندرو خان صاحب جمالی ڈاکٹر سجاد چانڈیو اور دیگر نے کارکنوں کے ہمراہ استقبال کیا .

Leave a Reply

Back to top button