موٹروے ایم فائیو گڈو انٹرچینج پر گاڑی اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

ڈاکٹر عبدالوحید مستوئی

سکھر

Haider Sindhi

موٹروے ایم فائیو کے گڈو انٹرچینج پر گاڑی اور ٹریلر میں تصادم سے سینئر صحافی حیدر سندھی کے خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دلہن بھی شامل ہے، جس کی 2 روز قبل شادی ہوئی تھی۔ حادثے کا شکار افراد سکھر سے مرید شاخ جا رہے تھے۔ حیدر سندھی کو رحیمیار خان اسپتال منتقل کیا گیا ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Back to top button