پاکستان کرکٹ کے معروف کھلاڑیوں کی چیلنج دی لیجنڈ سگمنٹ میں شرکت
پاکستان کرکٹ کے معروف کھلاڑیوں سعید اجمل ، محمد حفیظ اور یاسر حمید نے چائنا میڈیا گروپ کے سلسلے #LikeAChamp”چیلنج دی لیجنڈ سگمنٹ میں شریک ہوتے ہوئے ایشین گیمز کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں ۔ یہ عالمی آن لائن انٹرایکٹو ایونٹ اس وقت جاری ہے جس میں 14 ستمبر سے دنیا بھر کے معروف کھلاڑی اور نیٹیزنز ، ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اسپورٹس کلاسک ایکشن چیلنج چیک ان سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں،اور 30 سے زیادہ ممالک کے عالمی پایے کے معروف ایتھلیٹس، فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات، سرکاری حکام، اور انٹرنیٹ کی مشہور شخصیات کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یوں کھیلوں کے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہانگ چو میں منعقد ہونے والے آئندہ ایشین گیمز کی بھرپور حمایت کی جا رہی ہے ۔اس دلچسپ پروگرام نے زندگی کے تمام شعبوں سے توجہ اور حمایت حاصل کی ہے اور شائقین کی جانب سے اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات شاہد افراز خان کی رپورٹ میں