بدین

بدین میں آسمانی بجلی سے دو افراد جان بحق

بدین، کڈھن اور پنگريو کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش نشیبی علاقے زیر آب بجلی غائب آسمانی بجلی گرنے سے ایک مرد اور ایک عورت جان بحق ہو گئے۔
بدین شہر کڈھن اور پنگريو کے گردونواح اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بجلی اور ڈرینج کا نظام درہم برہم ہوگیا بارش کے بعد بند ہونے والی بجلی رات گئے تک بحال نہ ہو سکی . آسمانی بجلی گرنے سے پنگريو شوگرمل کے قریب لکھانو ملاح نامی ایک ایک مرد اور ڈیئی کے قریب واقع گوٹھ باجھی خاصخیلی میں ایک عورت ایک عورت جان بحق ہو گئے . بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

Leave a Reply

Back to top button