کالمچین

کھیل اور سیاحت ساتھ ساتھ

شاہد افراز خان ،بیجنگ

Sport and travelism

مشرقی چین کے صوبہ زے جیانگ میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے میزبان شہر ہانگ چو نے بڑے پیمانے پر عالمی توجہ حاصل کی ہے۔ مقامی اور غیر ملکی سیاح شہر کی دلکشی دیکھنے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔متعدد آن لائن ٹریول پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایشین گیمز کے دوران، ہانگ چو میں سیاحت کی کھپت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے.بگ ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر ، یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ شہر میں سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ جاری رہے گا، جس میں باہر سے آنے والے وزیٹرز کی تعداد 20 ملین سے متجاوز رہنے کی توقع ہے۔

باہر سے آنے والے لوگ ایشین گیمز کے ماحول کا تجربہ کرنے کے لئے ہانگ چو اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جس سے مقامی سیاحت  کو نمایاں فروغ ملا ہے۔آن لائن ٹریول سروس پلیٹ فارم Qunar.com کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایشین گیمز کے دوران ہانگ چو میں ہوٹل بکنگ میں 2019 کے مقابلے میں 4.4 گنا اضافہ ہوا ہے اور مقابلے کے مقامات کے قریب ہوٹل کی بکنگ میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 7 گنا اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح آن لائن ٹریول ایجنسی فلیگی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تھائی لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا، جاپان اور ملائیشیا کے ساتھ ساتھ شنگھائی، شین زن، چھنگ دو، گوانگ زو، نان جنگ، ننگ بو، وین چھو، تائی چھو، شاؤشنگ اور جیائے شنگ جیسے چینی شہر ایشین گیمز کے دوران کھیل دیکھنے اور  ہانگ چو کی جانب سفر کرنے کے اہم ذرائع ہیں۔

اسی طرح ایشین گیمز کے دوران ہانگ چو کے لئے بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 20 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔کھیلوں کو دیکھنے کے لئے جوش و خروش نے ہانگ چو کے آس پاس کے علاقوں میں بھی سیاحتی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔آن لائن ٹریول ایجنسیز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر کے بعد سے زے جیانگ سے متعلق سیاحتی مصنوعات کے لئے معلومات اور بکنگ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ، نیز ہانگ چو میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیاحتی پراڈکٹس کی تلاش میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح  Qunar.com کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایشین گیمز کے دوران پانچ شریک میزبان شہروں میں ہوٹلوں کی بکنگ میں 2019 کے مقابلے میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔سیاحت سے وابستہ اداروں نے 10 پریمیم اسپورٹس ٹریول روٹس متعارف کرائے ہیں اور زے چیانگ ڈیجیٹل ٹریول میپ بھی لانچ کیا ہے۔کھیلوں کے سفر کے راستوں میں مختلف کھیلوں کے ایونٹس شامل ہیں ، جیسے بیڈمنٹن ، والی بال ، کایاکنگ اور تیر اندازی کے ساتھ ساتھ روایتی کھیل اور فریزبی جیسی سرگرمیاں شامل ہیں ، جو نوجوانوں کی ترجیحات کی تکمیل کرتی ہیں۔

دوسری جانب یہ امر قابل زکر ہے کہ ایشین گیمز اور آئندہ پیرا گیمز نے مارکیٹ ڈیولپمنٹ کی آمدنی میں تقریباً 695 ملین امریکی ڈالر ز کی کمائی کی ہے، جس میں ریکارڈ تعداد میں سپانسرز اور اسپانسرشپ کی رقم شامل ہے۔ اس سال کے ایونٹس میں 176 کارپوریٹ اسپانسرز کی جانب سے اسپانسر شپ میں ریکارڈ 614 ملین ڈالر آئے ہیں اور مارکیٹ ڈیولپمنٹ کی کل آمدنی 738 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ 17 زمروں میں لائسنس یافتہ مصنوعات کی تقریباً 1500 اشیاء فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، جن میں ریشم کے اسکارف سے لے کر ویسٹ لیک کے مناظر، قدیم گونگ چن برج کے ساتھ چینی مٹی کے برتن وغیرہ شامل ہیں جو ہانگ چو  کی روایتی ثقافت اور غیر معمولی ثقافتی ورثے کی دلکشی کو ظاہر کرتے ہیں۔متعلقہ مصنوعات کی فروخت نے عوام ، خاص طور پر نوجوان نسل کو مقامی ثقافت کو سمجھنے کی ترغیب دی ہے۔ آمدنی میں نمایاں اضافے کے علاوہ آرگنائزنگ کمیٹی نے اسپانسرز کے ساتھ 60 سے زائد چیریٹی تقریبات کا انعقاد کیا ہے جن میں 780 ملین سے زائد افراد نے آن لائن اور ذاتی طور پر شرکت کی۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے چین، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت ایشیائی ممالک میں ایشین گیمز فٹ بال ڈریم اسکولز 2022 کا بھی آغاز کیا ہے، جس سے چھ لاکھ سے زائد اساتذہ اور طلباء مستفید ہوں گے۔ اس اقدام سے کھیلوں کے ذریعے ایشیائی ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Back to top button