بین الاقوامی خبریں
غزہ کے واقعات اور حالات کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے، سیدحسن نصراللہ
اردو ٹوڈے، انٹرنیشنل میڈیا ڈیسک
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایک مہینے سے غزہ پر بمباری ہو رہی ہے، بچوں کے ٹکڑے ٹکڑے کئے جا رہے ہیں۔ اس میں امریکہ اور یورپ اور عالمی قوانین کی حقیقت سامنے آرہی ہے۔ پورے ان واقعات اور حالات کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے جو غزہ میں قیام امن اور غزہ پر حملوں کو رکنے نہیں دے رہا۔
امریکہ نے اس جنگ کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے اور اسے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ ہر حریت پسند انسان کی ذمہ داری ہے کہ ان حقیقتوں پر روشنی ڈالے۔ یہ انسانیت اور وحشی پن کی جنگ ہے۔ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ان کی حمایت کرے لکھ کر، آواز اٹھا کر، مظاہروں میں شرکت کرکے ورنہ اسے اپنی انسانیت، وقار پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔