بدین

جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے  خلاف  بدین سے صحافیوں کا قافلہ  احتجاجی مارچ  میں شرکت کے لئے کل  روانہ ہو گا

اردو ٹوڈے، بدین

پی ایف یو جے کے زیراہتمام 20 نومبر کو شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی ہونے والے احتجاجی مارچ اور دھرنے میں شرکت کے لئے تیاری مکمل کل بدین سے صحافیوں کا قافلہ روانہ ہو گا .

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلیسٹ کے زیراہتمام 20 نومبر کو شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی ہونے والے احتجاجی مارچ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دیئے جانے والے دھرنے میں شرکت کی تیاریوں کے سلسلہ میں حیدر آباد یونین آف جرنلیسٹ بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدين عہدیدران کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدین کے صحافی اپنے شہید صحافی ساتھی جان محمد مہر کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کے زیراہتمام ہونے والے احتجاجی مارچ اور دھرنے میں شرکت کے لئے کل بدین سے صحافیوں کا ایک بڑا قافلہ حیدراباد یونین آف جرنلیسٹ کے سنئیر نائب صدر حاجی خالد محمود گمھن ایگزیکٹیو کونسل کے رکن تنویر احمد آرائیں بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن جنرل سیکرٹری عبدالشکور میمن ایوان صحافت بدين کے صدر لالہ ہارون گوپانگ جنرل سیکرٹری شفیع محمد جونیجو ایچ یو جے کے ضلعی صدر رازق کھوسو جنرل سیکرٹری الطاف شاد میمن اور دیگر کی قیادت میں کراچی کے لئے روانہ ہو گا . بدین کے صحافی کراچی پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلیسٹ کے مرکزی صدر افضل بٹ جنرل سیکرٹری ارشد انصاری مرکزی عہدیدران لالہ اسد پٹھان خالد کھوکھر لالہ رحمان سموں ایکشن کمیٹی کے سربراہ مظہر عباس ایچ یو جے کے صدر اقبال ملاح جنرل سیکرٹری جے پرکاش کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی خورشید عباسی امتیاز فرحان کے علاوہ پی ایف یو جے ، کے یو جے ، ایچ یو جے ، ایس یو جے کے عہدیدران اور دیگر سنئیر صحافیوں کی قیادت میں نکلنے والے احتجاجی مارچ اور دھرنے میں شرکت کریں گے . 

Leave a Reply

Back to top button