ملیر

سندھ یونائیٹڈ پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کی انتخابات منعقد ہوگئے

اردو ٹوڈے،ملیر

سندھ یونائیٹڈ پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے انتخابات مرکزی  الیکشن کمیشن کے ممبر پردیپ کالانی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے، جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبر ادریس چانڈیو، کراچی ڈویزن کے صدر منیر مگسی،  جنرل سیکریٹری فتح خاصخیلی نے خصوصی شرکت کی الیکشن کمیشن کے ممبران نے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد نتائج کا اعلان کیا صدر منظور ابڑو، سینئر نائب صدر غلام مصطفی شیخ، نائب صدر فیض ہیسبانی، جنرل سیکرٹری غلام عباس، جوائنٹ سیکرٹری ایڈووکیٹ رضا علی سندیلو، فنانس سیکرٹری عبدالواحد لوہار، انفارمیشن سیکریٹری سید سجاد علی شاہ کو کامیاب قرار دیا گیا نو منتخب عہدیداران سے پردیپ کالانی نے حلف لیا مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری غلام عباس اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ملیر کے ساتھیوں نے اعتماد کا اظہار کر کے بڑی ذمہ داری عائد کی ہے  جس کو پورا کرنے کی ہم پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں پورے سندھ اور خصوصاً ضلع ملیر کی حالت ابتر ہو گئی ہے ضلع ملیر کی  حسن کو تباہ کیا گیا ہے جس کے خلاف بھرپور موثر جدوجہد کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے تقریباً تمام امیدوار جی ڈی  اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے اور نام نہاد لیڈروں کو شکست ہو گی.

Leave a Reply

Back to top button