بدین

انڈیا میں قید ماہی گیروں کی آزاد کے لئے حکومت اقدامات اٹھائے، پاکستان فشر فوک فورم

اردو ٹوڈے، بدین

World Fisher Day

ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان فشر فوک فورم کے زیراہتمام بدین میں مرکزی تقریب ہزاروں ماہی گیروں کے علاوہ خواتین سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت پانی کے زخائر پر غیر قانونی قبضوں کے خاتمے بھارت میں قید ماہی گیروں کی رہائی اور جائز حقوق دینے کا مطالبہ .

ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان فشر فوک فورم کے زیراہتمام بدین میں منعقد مرکزی تقریب میں مرکزی چئیرمین مہران علی شاہ سابق ضلع ناظم اور رکن قومی اسمبلی کمال خان چانگ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر امیر آزاد پھنور پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور تحصیل ناظم ڈاکٹر عزیز میمن مرکزی چیئرپرسن فشر فوک فورم یاسمین شاہ سنئیر صحافی اور کالم نویس اسحاق منگریو سمیت ہزاروں مرد اور خواتین ماہی گیروں کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے دریاؤں نہروں ندلی نالوں سمیت دیگر پانی کے ذخائر پر بااثر شخصیات اور ٹھیکیداروں کے غیر قانونی قبضوں کے خاتمے بھارت میں قید ماہی گیروں کی رہائی کے علاوہ آبی الودگی کے باعث بنے والے کارخانوں فیکٹریوں زرعی ادویات زہریلے کیمیکل کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ماہی گیروں کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی روز گار کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا . ماہی گیروں کی بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمن پاکستان فشر فوک فورم مہران علی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماھیگروں کے جائز حقوق فراہم اور ان کا استحصال بند کیا جائے . پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین مہران شاہ نے کہا کہ ماھیگیروں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماھیگیروں کو لیبر رائٹس دئیے جائیں اور چھوٹے ماھیگیروں کی داد رسی ہونی چاہئے۔ مہران شاہ نے کہا کہ انڈیا میں قید ستر سے زائد پاکستانی ماھیگر جو گزشتہ کئی سالوں سے قید ہیں ان کی رہائی کے لیے حکومت کو عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں قید ماھیگیروں کے ورثا سے کسی بھی قسم کا حکومتی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کو یہ آگاہی دی جارہی ہے کہ ان کے پیارے کس حال میں ہیں۔ انہوں نے انڈیا کی حکومت کو یاد دلایا کہ حکومت پاکستان نے حال ہی میں جذبہ خیر سگالی کی بنیاد پر اسی (80) ماھیگر آزاد کر کے باعزت طریقے سے اپنے ملک روانہ کیا ہم بھارت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسی جذبے کے تحت ہمارے ماہیگیروں کو جلد از جلد آزاد کیا جائے۔ اپنے خطاب میں مہران شاہ نے کہا کہ

حکومت نے ماھیگیروں کو بلکل نظر انداز کیا ہوا ہے۔ ھم سالانہ اربوں روپے کا ریونیو حکومت کے خزانے میں جمع کرتے ہیں لیکن بدلے میں حکومت ہمارے جائز حقوق نہیں دیتی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ  کے لا آف سی کے تحت ماھیگیروں کو ان کے حقوق دئیے جائیں تاکہ وہ اپنا روزگار عزت وہ بغیر کسی ڈر کے روز گار کرسکیں۔ تقریب سے پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر رکن قومی اسمبلی اور ضلع کونسل کے ناظم سردار کمال خان چانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماہی گیروں کے حقوق کے لئے ہمیشہ بھرپور کوشش کی ان کی ہر جدوجہد میں شامل رہے ضلع کونسل کے ناظم کی حثیت سے ساحلی جھیلوں پر غیرقانونی قبضہ اور 34 سال سے قائم غیر قانونی ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کریا اور مقامی ہزاروں ماہی گیروں کو مچھلی جھنگے کے شکار کے حقوق دیئے . اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اور ناظم ڈاکٹر عزیز میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیر پانی کے ہر ذخائر کے مالک ہیں مچھلی جھنگے اور دیگر آبی حیات کے شکار کے حقدار ہیں ہم ماہی گیروں کے ہر مطالبہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان کی ہر جدوجہد میں شامل رہنے کی یقین دہانی کراتے ہیں .

اس موقع پر پاکستان فشر فوک فورم کے مرکزی سینئیر وائس چیئرپرسن یاسمین شاہ مرکزی جنرل سیکریٹری رمضان ملاح انفارمیشن سیکریٹری عبدالمجید ملاح مرکزی مالیات سیکریٹری ذولیخا غلام حسین سینئر صحافی اسحاق منگریو ہارون گوپانگ ایس یو پی کے مرکزی نائب صدر امیر آزاد پھنور ضلع صدر پاکستان فشر فوک فورم نبی بخش ملاح سینئر نائب صدر عبدالرحیم چنڈانی نائب صدر محمد حسن ملاح، جنرل سیکریٹری محمد عمر ملاح جوائنٹ سیکریٹری قاسم بچو اور دیگر رہنماؤں نے ماھیگیروں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماھیگیروں کو ان کے حقوق نہ ملے تو وہ مجبور ہوکر کوئی احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کے تمر کے جنگلات کو حکومتی سرپرستی میں مسلسل کاٹا جارہا ہے۔ سربراہان نے مطالبہ کیا کہ قانون پر عمل درآمد کرواتے ہوئے کوسٹل بیلٹ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کروایا جائے۔

ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پر حیدرآباد روڈ پر منعقد کئے گئے پروگرام میں کراچی ٹھٹہ سجاول جامشورو حیدرآباد سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے ہزاروں  ماھیگیروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف ثقافتی خاکوں انقلابی گیتوں اور ٹیبلو پیش کر کہ ماہی گیروں کے حقوق کی نشاندہی بھی کی .

Leave a Reply

Back to top button