ہنگورجہ

تحصیل سوبھوڈیرو میں 50 سے زائد ٹیوب ویل خراب، کاشتکاروں کا دھرنا

عمران علي چانگ
ہنگورجہ

تحصیل سوبھوڈیرو میں محکمہ سکارپ کے 50 سے زائد ٹیوب ویل خراب ۔ٹیوب ویلوں کی مرمت کے سندہ حکومت کی جانب سے ملنے والے کروڑوں روپے کی رقم خرد برد۔کاشتکاروں کا الزام

ٹیوب ویل خراب ہونے سے سیم اور تھور میں اضافہ ۔ تحصیل سوبھوڈیرو میں محکمہ سکارپ کے سکارپ انجینیئر کے خلاف رسول آباد میں دھرنا ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوبھوڈیرو کے مختلف علاقوں ہنگورجہ سگیوں ۔سمی  رانی پور ۔سوبھوڈیرو۔گڈیجی اور دیگر علاقوں میں ایوب خان کی دور حکومت میں سیم اور تھور کے خاتمے کے لیئے قائم کئے گئے محکمہ اسکارپ کے ٹیوب ویلوں میں سے 50 سے زائد ٹیوب ویل گزشتہ کئی عرصے سے خراب ہیں جس کی وجہ سے سوبھوڈیرو تحصیل میں سیم اور تھور میں اضافہ ہوگیا ہے ۔اسکارپ کے ٹیوب ویل جو خراب پڑے ہیں ان میں ای 37 .ای 97 کے ای 89 ۔ای 27 ۔ای 44۔ ای 68 کے ای 82 ۔کی ای 70 ۔کے ای 68 ۔کے ای 62 ۔کے ای 63 ۔کےای  61 ای 72 کے ای 80 ۔ای 19 ۔کے ای 98 کے ای 65 ۔ای 33 ۔ای 54 ۔ڈی 18 ای 50 ایل 16 ۔ایل 13 کے ای 45 کے ای 50 کے ای 51 . کے ای 99 کے ای 100 ای 31 ای سی 44 ای 36 ای 38 ۔ای 34 ۔ ای 35 ۔ای 32 ای 55 ۔ای 76 شامل ہیں ان تمام ٹیوب ویلوں میں بجلی ۔ٹرانسفارمر موٹر اور  چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سے بند پڑی ہیں ۔اسکارپ ٹیوب ویل بند ہونے کی وجہ سے سیمہ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔اور آبادگارن اور کاشتکاروں کی زمیں سیم اور تھور کی وجہ سے غیر آباد ہوگئی ہے ۔جبکہ ٹیوب ویلوں کی مرمت کے لیئے محکمہ اسکارپ کو سندھ حکومت کی جانب سے سالانہ کروڑوں روپیہ کی بجیٹ فراھم کی جاتی ہے جو بجیٹ افسران آپس میں ملی بھگت کرکے خرد برد کردیتے ہیں ۔اور اسکارپ ٹیوب ویل خراب ہونے کے باوجود تمام ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرتے ہیں ۔دوسرے جانب رسول آباد میں کاشتکاروں نے اسکارپ ٹیوب ویل خراب ہونے اور اسکارپ انجنیئر رانی پور  کے خلاف میر محمد راجپر دین محمد چانگ ۔انور بڑی کی قیادت میں احتجاجی مظاھرہ کیا گیا مظاھرین نے الزام عائد کیا ہے اسکارپ انجنیئر آفیس میں بیٹھنے کو تیار نھیں ۔رسول آباد کے ٹیوب ویل کئی عرصے سے ناکارہ ہیں انھوں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکارپ ٹیوب ویل چالو کرایے جائیں اور محکمہ اسکارپ کے انجینیئر کے خلاف کاروائی کی جائے ۔دوسری جانب اسکارپ انجنیئر شمس الدین میمن کا موقف لینے کے لیئے کئی بار فون کیا لیکن اس نے اٹینڈ نہیں کیا.

Leave a Reply

Back to top button