ایم ڈی کیٹ میڈیکل انٹری ٹیسٹ وقت سے پہلے آؤٹ ہونے کے خلاف رانی پور میں احتجاج
اردو ٹوڈے، رانی پور
رانی پور میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل انٹری ٹیسٹ وقت سے پہلے بھاری پیسوں کے عوض آؤٹ ہونے کے خلاف نجی سکول کی انتظامیہ طلباء والدین وکلاء سول سوسائٹی اور امیدواروں نے قومی شاہراپر ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا
تفصیلات کے مطابق رانی پور میں مظہرماڈل اسکول کی انتظامیہ طلباء والدین وکلاء سول سوسائٹی اور سیکڑوں امیدواروں نے قومی شاھراھ سے ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ایم ڈی کیٹ کے خلاف مظاھرین نے شدید نعریبازی کی اس موقعے پر مظاھرین انجنیئر غلام سرورمیمن، ڈاکٹرالطاف میمن، خواجہ نظرالحق فاروقی ، پیرسیدفرزندعلی شاہ جیلانی، بخت کلھوڑو، عاشق لاڑک، شہزاد سولنگی، مٹھل ناریجو، رابعہ مغل، انعم ،صائمہ،آسیہ،عروج،کشف،کائنات،حیابتول نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ دوسری بار میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کر کے تعلیم کے ساتھ مذاق کی گئی ہے جو کہ طلباء اور طالبات کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے پرچہ آؤٹ ہونے سے میرٹ کا سرعام قتل ہے حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر پرچہ پیسوں کے عوض آؤٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے اور ایم ڈی کیٹ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد دوبارہ کیا جائے تاکہ طلباء اور طالبات میں پائی جانی والی بے چینی ختم ہو