ہنگورجہ

زرعی کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف رانی پور میں احتجاجی دھرنا

اردو ٹوڈے، ہنگورجہ

Sitin in Ranipur



سندہ آبادگار اتحاد کی جانب سے خیرپور ضلع میں زرعی کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف رانی پور میں احتجاجی مارچ کرنے کے بعد دھرنا دیا گیا قلت ختم نہ ہونے کی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق سندہ آبادگار اتحاد کی جانب سے خیر پور ضلعے میں زرعی کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سندہ آبادگار اتحاد ضلع خیرپور کے صدر جمال محمود کھڑو،غلام حسین ،کرم علی سامٹیو ،دین محمد ،عزیز میمن، ذوالفقار علی سھتو،مجیب علی اور دیگران کی قیادت میں رانی پور پرانا اسٹینڈ سے دستگیر گیٹ تک پیدل احتجاجی مارچ کرنے کے بعد دھرنا دیا گیا۔
مظاھرین نے کھاد کی قلت ختم کرو،کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو ختم کرو کے نعرے لگا رھے تھے ۔اس موقعے پر کاشتکار رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور ضلع میں زرعی کھاد کی قلت پیدا کرکے زرعی کھاد بلیک پر کاشتکاروں کو بیچا جا رھا ہے ۔انھوں نے کہا کہ زرعی کھاد نہ ملنے سے گندم کی فصل کو بڑا نقصان ہونے کا خطرہ ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ زرعی کھاد کی مقرر قیمت پر ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو دلوانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔انھوں اعلان کیا کہ زرعی کھاد کاشتکاروں کو مقرر سرکاری ریٹ پر نہیں گیا تو ڈپٹی کمشنر خیرپور کی آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔انھوں نے وزیر اعلی سندہ سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی کھاد کاشتکاروں کو فراہم کیا جائے اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والی مافیا کے خلاف کاروائی جائے ۔

Leave a Reply

Back to top button