پیپلز پارٹی سے ناراض سابق ایم این اے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا
اردو ٹوڈے، بدین
پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر ناظم اور سابق ایم این اے سردار کمال خان چانگ نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی پر مشکل وقت آیا تو میں نے مقابلہ کیا اور قیادت کا دفاع کیا پارٹی ٹکٹ کے مسلہ پر پارٹی پر قابض اور مسلط افراد کو مجھ پر ترجیح دی گئی میں آزاد حیثیت سے اپنی کارکردگی اور خدمات کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہا ہوں۔
پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر ناظم ضلع کونسل اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی پر مشکل وقت آیا تو میں نے ذاتی دوستی اور تعلقات کو چھوڑ کر پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا اور پارٹی قیادت کا بھرپور دفاع کیا . آزاد امیدوار حلقہ پی ایس 71 بدین سردار کمال خان چانگ نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عزیز میمن سابق سٹی کے صدر اور یونین کونسل کے سابق ناظم عبدالکریم چنہ محمد بچل پڑھیاڑ اور دیگر کے ہمراہ بدین پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے میری وفاداری مخلصی کے علاوہ میری خدمات کو نذر انداز کر کے پارٹی کے مخالفین اور نئی بھرتی کو ترجیح دی گزشتہ الیکشن میں میں نے پارٹی قیادت کے فیصلہ اور یقین دہانی پر کی آئندہ آپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی تو میں نے پارٹی قیادت کو عزت دی اور الیکشن سے دستبردار ہو گیا۔
سردار کمال خان چانگ نے کہا اب ایک بار پھر پارٹی پر قابض اور مسلط افراد کو مجھ پر ترجیح دی گئی۔ میں موجود صورتحال میں کسی بھی فیصلہ سے قبل ضلع بھر کی عوام علاقہ کے معززین پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے پاس گیا ان سے مشاورتی اجلاس اور اجتماع کئے سب کے مشورے اور فیصلہ کے مطابق میں نے آزاد حیثیت سے اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ۔ سردار کمال خان چانگ نے کہا میری کامیاب انتخابی مہم عوام کی حمایت اور ہمدردی کو دیکھ کر میرے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے میرے خلاف منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ پر اتر آئے ہیں اور برادری اور قومیت کا رنگ دے کر نفرت کی فضا پیدا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا بدین کے عوام میرے ساتھ ہیں میں ہر صورت الیکشن لڑوں گا ہر طرح کے ہتھکنڈوں اور حربوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں ۔ سردار کمال خان چانگ نے کہا میں نے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ضلع کونسل کے ناظم اور رکن قومی اسمبلی کی حثیت سے ضلع کی تعمیروترقی عوامی خوشحالی کے لئے اہم اقدامات کئے پارٹی ورکرز کو عزت کا مقام دلوایا نہری پانی کی قلت ہو یا پھر ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کے جھنگا مچھلی کے شکار کے پرمٹ اور آزادانہ شکار کے حقوق کی بات میں نے ہر مسلہ پر ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کی ۔ سردار کمال خان چانگ نے کہا وہ کامیابی سے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ان کی دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور اہم شخصیات سے رابطہ ہے اور مذکرات کا سلسلہ بھی بحال ہے وہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر کسی بھی پارٹی یا گروپ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے پی ایس 71 بدین کی نشست پر حمایت حاصل کر سکتا ہوں کیونکہ سیاست میں دروازے سب کے لیے کھلے ہوتے ہیں ۔