ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے عوام کا شکریہ، ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا
اردو ٹوڈے، بدین
جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ڈی سی چوک پر احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جی ڈی اے پر اعتماد کیا اور ووٹ دے کر کامیاب کیا جبکہ کرپٹ مافیا نے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر عوامی مینڈیٹ چھین لیا جس کو عوام کسی صورت قبول نہیں کرے گی اب دما دھم مست قلندر ہو گا .
جی ڈی اے مرزا گروپ کی جانب سے ڈی سی چوک پر بدین کے عوام کی جانب سے بھاری اکثریت سے ووٹ دینے پر اظہار تشکر کے لئے منعقد جلسہ ایک بڑے احتجاجی جلسہ اور دھرنے میں تبدیل ہو گیا . جی ڈی اے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور نے جی ڈی اے امیدواروں حسام مرزا ، حسنین مرزا اور امیر آزاد پھنور، ڈاکٹر عبداللہ ٹالپور کے ہمراہ عوام سے ووٹ دینے اور حمایت کرنے پر ڈی سی چوک پر اظہار تشکر اور شکریہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں عوامی استقبالیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب کیا جبکہ عوام دشمن کرپٹ ٹولے نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ووٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کو دھاندلی اور سرکاری مشینری کی طاقت سے چھین لیا . جی ڈی اے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن سے قبل ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بتا دیا تھا کہ سابق سندھ حکومت کے تعینات کئے گئے افسران کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران اور ریٹرننگ آفیسران ہوتے ہوئے صاف اور شفاف انتخابات ممکن ہی نہیں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ سندھ کے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے . عوام نے ہم پر اعتماد کیا کرپٹ مافیا نے دھاندلی سے مینڈیٹ چھین لیا .
اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ایک بار پھر کریپشن منشیات بھتہ اور قبضہ مافیا کو عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے . ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا اخری دم اور عوام فتح تک کرپٹ ٹولے کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے . انہوں نے کہا بدین کے عوام سے مجھے عشق ہے پر عشق اندھا ہوتا ہے جس میں ہر حد تک کی انتہا ہو سکتی ہے . ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کہا جب پیپلز پارٹی میں تھے تب بھی کرپٹ عناصر منشیات فروشوں بھٹو دشمنوں سے مقابلہ تھا آج وہ سب کرپٹ منشیات فروش بھٹو کے قاتل اور دشمن پیپلز پارٹی میں شامل ہیں . ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا میں نے سندھ اور عوام کی خاطر اقتدار وزارت اور پاور چھوڑ دیا . ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کر کے جی ڈی اے کو شکست دینے کی کوشش کی گئی . ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا بدین کے عوام پر ہم کو فخر ہے ہم پر بھر پور اعتماد کرنے پر اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے بدین کے ایک ایک فرد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ووٹ دے کر ہم پر اعتماد کیا . ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا اب ہم خاموش نہیں رہیں گے بدین کے کسی شہری کے ساتھ زیادتی ہوئی ہم ظلم زیادتی کے خلاف لڑیں گے . انٹر نیٹ بند اس لئے کیا گیا کہ سندھ میں دھاندلی کی کھولی اجازت دے دی جائے . ڈی آر اوز اے آر اوز سے لے کر پولنگ اسٹاف تک ہمارے مخالفین کی مہیا فہرست کے مطابق تعینات کئے گئے . پولنگ اسٹیشن سارا سارا دن بند بلٹ پیر غائب اور مخالفین کے حوالے کر دئیے گئے . ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا ہم جی ڈی اے کی ہر کال پر بھر پور احتجاج کریں گے . ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین کے عوام ہمارا فخر ہے ہم کو بدین کے بہادر عوام پر ناز ہے ہم عوام کے شکر گزار اور اظہار تشکر ادا کرتے ہیں .
اس موقع پر جی ڈی اے امیدواروں حسنین مرزا حسام مرزا امیر آزاد پھنور ڈاکٹر عبداللہ ٹالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیالے ڈی آر اوز اور اے آر اوز کا الیکشن قبول نہیں . ڈی آر اوز اور اے آر اوز کان کھول سن لیں ہم کو حق لینا اور چھینا آتا ہے . انہوں نے کہا ڈی آر او اور ایس ایس پی بدین بھی بدین کے عوام کے مینڈیٹ چھیننے میں شامل ہیں .
جی ڈی اے رہنماؤں نے پروگرام کے احتتام پر ایک بہت بڑی ریلی میں شہر کا گشت کیا ریلی میں چھوٹی بڑی گاڑیوں موٹرسائیکلوں رکشوں کے علاوہ پیدل افراد بھی بہت بڑی تعداد میں شامل تھے