الیکشن 2024بدین

بدین: الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کا احتجاج

اردو ٹوڈے، بدین

JUI Protest

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کا مین تھرکول بائی پاس پیر چوک پر اور جماعت اسلامی کا بدین پریس کلب کے سامنے دھرنا دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف الیکشن نامنظور نامنظور کے نعرے عدلیہ اور فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ ۔ 

آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

جمعیت علماء اسلام ف کی اپیل پر سنکڑوں کارکنوں نے مین تھرکول بائی پاس شاہراہ پر پیر چوک کے مقام پر مقامی رہنماؤں مولانا فتح محمد مہری ، مولانا محمد عیسیٰ سموں اور مولانا عبدالوحيد فاروقی کی قیادت میں دھرنا دے کر کراچی مٹھی اور حیدراباد روڈ بلاک کردیا . جبکہ جماعت اسلامی بدین کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف کارکنوں نے سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالقدوس بلیدی ضلع امیر علی مردان شاہ، غلام رسول ہمدانی عبدالکریم بلیدی کی قیادت میں شہر ریلی نکالی اور بدین پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا ۔ 

جمعیت علماء اسلام کی جانب سے لگائے گئے دھرنے کے شرکاء مقامی قائدین کا کہنا تھا کہ ملکی اور عالمی سطح پر 2024 کے عام انتخابات کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیا ہے ۔ مقررین نے الیکشن منعقد کرنے والے اداروں کو خبردار کیا کہ جہاں بھی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے وہاں ملک کو ناتلافی نقصان سے کوئی نہی بجا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس فراڈ الیکشن کو یکسر رد کرتی ہے احتجاجی مظاہرین نے عدلیہ اور فوج کی نگرانی میں الیکشن کرانے کا مطالبہ بھی کیا . انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرگز اپنا مینڈیٹ کسی کو چرانے نہی دینگے اور قیادت بہت جلد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

جماعت اسلامی  نے پوری سندھ خصوصاً کراچی وحیدرآباد بدین میں انتخابی دھاندلی،سرکاری مداخلت اور نتائج کی تبدیلی کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے کہا ہے انتخابات پرامن ضرور ہوئے مگر الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے ،بدین کراچی وحیدرآباد میں جس طرح حکومت واداروں کی سرپرستی میں دھاندلی، پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے، مینڈیٹ کی چوری اور نتائج کو تبدیل کیا گیا وہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔ خاص طور پر کراچی حیدرآباد اور بدین میں عوام کی مسترد شدہ جماعت کو جان ڈالنے کیلئے پانچویں نمبر پر ہونے کے باوجود نمبر ون قراردیکر ایک بار پھر قاتل ، بھتہ خور وبوری بند لاشوں کی سیاست کرنے والوں کو قوم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کرنے کی بجائے اپنے من پسند امیدواروں کونتائج تبدیل کرکے منتخب قرار دیا گیا یہ عمل جمہوری وانتخابی روایات کے خلاف سازش ہے اور اس کے مرتکب افراد کیخلاف تحقیقات کرکے عبرت ناک سزادی جائے ، انہوں نے کہا انٹرنیٹ وموبائل سروس بندکرنا انتخابی عمل کوسبوتاز کرنے کی سازش ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، جماعت اسلامی انتخابی دھاندلی اور انتخابی نتائج کی تبدیلی کے احتجاج جاری رکھے گی اس موقع پر اللہ بچایو ہالیپوٹہ غلام رسول احمدانی عبدالکریم بلیدی عظیم عثمان علی گل فتح خان موسیٰ ملاح و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Back to top button