متفرق

جان محمد مہر اور نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

اردو ٹوڈے، بدین

صحافی جان محمد مہر اور نصراللہ گڈانی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بدین پریس کلب سے ایوان صحافت تک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ ، شرکاء کا سندھ حکومت اور سندھ پولیس کے خلاف نعرے بازی قاتلوں کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ .

نصراللہ گڈانی

صحافی جان محمد مہر اور نصراللہ گڈانی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافیوں کی جانب سے سندھ کے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر حافظ محمد نظامانی ، بدین کے صدر تنویر احمد آرائیں ، ایوان صحافت بدين کے صدر لالہ ہارون گوپانگ ، علمی ادبی شخصیت ریٹائرڈ ڈاریکٹر محکمہ ایجوکیش اللہ ڈنو ملاح ، محمد صدیق سومرو ، سنئیر صحافیوں عبدالمجید ملاح ، الطاف شاد میمن ، ساون خاصخیلی ، قاضی ناصر ، اختر حسين کھوسو ، اشفاق میمن ، نور حسن سولنگی ، نصرت جعفری ، فرحان میمن ، اسحاق شیخ ، منور جمالی اور دیگر کی قیادت میں بدین پریس کلب سے ایوان صحافت تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ بھی کیا گیا ، احتجاجی شرکاء سے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل کو ایک کا عرصہ گزر جانے کے باوجود سندھ حکومت اور سندھ پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے ناکام رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ صحافی سندھ میں اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران قتل ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ نصراللہ گڈانی کو بھی بے دردی سے قتل کر دیا گیا ، صحافیوں کا کہنا تھا کہ سندھ صحافیوں کے لئے مقتل گاہ بنا دی گئی ہے ، صحافیوں نے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کے خلاف نعرے بازی قاتلوں کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا 

Leave a Reply

Back to top button