اسلام آبادکاروباز

سینٹورس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار یاسر الیاس خان کی صدر سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان کے ساتھ ملاقات

سید نصرت عباس

اسلام آباد

سینٹورس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار یاسر الیاس خان نے صدر سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں  اہم عہدیداران بشمول جناب اولیور کرسچن ( مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے ٹریڈ کمشنر اور قونصل جنرل برائے دبئی)، محترمہ سارہ مونی (ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی اور یو کے ٹریڈ ڈائریکٹر برائے پاکستان)، اور جناب حامد کمال (ڈپٹی ٹریڈ ڈائریکٹر) نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے پر مرکوز تھا۔

Centaurus group

اس موقع پر تجارت کو فروغ دینے، کاروباری مواقع کی نشاندہی کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور مختلف شعبوں میں پاکستان کی صلاحیتوں کو تلاش کرنا موضوع ملاقات رہا۔ سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع اور پاکستان کی سیاحت کی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے سیاحت پر کافی زور دیا گیا۔

مزید برآں، ریئل اسٹیٹ، مہمان نوازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیکل، اور برطانیہ کی کاروباری طبقے میں تعمیراتی مواد اور زرعی مصنوعات کی برآمد سمیت دیگر برطانیہ میں کاروباری مواقعوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سی سی او سینٹورس مال سردار یاسر الیاس نے پاکستان کے نمایاں تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر برطانیہ کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس کا سالانہ تجارتی حجم تقریباً 4 بلین پاؤنڈ ہے۔ اس شراکت داری سے مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان مزید کئی شعبے تلاش کر کے باقاعدہ تجارتی نمائشوں اور سرمایہ کاری کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے توسیع کے خاطر خواہ مواقع پیش کرے گی

Leave a Reply

Back to top button