ٹریڈرز ایسوسی ایشن ڈی 12 مرکزکی پروقارحلف برداری کا انعقاد ہوا
اردو ٹوڈے، اسلام آباد
2 جنوری 2025 بروز جمعرات ڈی 12مرکز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ایم این اے جناب ڈاکٹر مختار بھرت صاحب ،ایم این اے جناب انجم عقیل خان صاحب نے خصوصی شرکت کی اور ڈی 12مرکز کے نو منتخب یونین کے عہدیداران سے حلف لیا۔
تقریب میں اسلام آباد کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر جناب عبد الرحمٰن صدیقی صاحب اور ان کی پوری ٹیم تشریف لائی اور ڈی 12مرکز کے نو منتخب یونین کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انجمن تاجران کے مرکزی رہنماؤں جناب اجمل بلوچ صاحب اور جناب کاشف چوہدری صاحب بھی تشریف لائے اور ڈی 12مرکز کے نو منتخب یونین کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب میں اسلام آباد بھرکے مراکز کے صدور اپنی ٹیموں کے ہمراہ تشریف لائیے اور ڈی 12مرکز کے نو منتخب یونین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں ایم پی اے جناب ضیاء اللہ شاہ صاحب اور سابقہ ڈیپٹی مئیر سید ذیشان علی نقوی صاحب بھی تشریف لائےاور نو منتخب یونین کو بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب میں ڈی 12مرکز کے تاجر دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نو منتخب عہدیداران سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا۔
تقریب کے اختتام میں علامہ وزیر حیدر کاظمی صاحب نے ڈی 12مرکز کے تاجروں اور ملک و قوم کےلئے خصوصی دعا کروائی ۔