موبائل نمبر محفوظ کیے بغير واٹس ایپ پر پیغام  کیسے بھیجا جاتا ہے؟

ظہور سولنگی

ہم میں اکثر بعض اوقات کوئی نمبر محفوظ نہیں کرنا چاہتے اور کسی واٹس ایپ نمبر کال کرنا چاہتے ہیں یا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں، اکثر خواتین و حضرات اس کام کے لئے لامحالہ اس نمبر کو عارضی طور محفوظ کرتے ہیں اور پیغام کے بعد اس نمبر کو حفظ کردیتے ہیں۔

اس مشکل کا آسان اور سادہ سا حل واٹس ایپ کے اندرہی موجود ہے لہٰذا آپ نہ کسی ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت پڑے گی۔

سب سے پہلے واٹس ایپ کو کھولیے۔

پیغام لکھنے والے بٹن کو دبائیے اور اپنا ہی نمبر منختب کیجیے۔

اب یہاں پر کوئی نمبر ٹائپ کرکے خود کو بھیج دیں۔

WhatsApp Message

اب اس نمبر پر پریس کریں تو آپ کی اسکرین پر تین آپشن آجائیں گے۔

WhatsApp Send Message

یہاں سے آپ کال یا پیغام بھیجنے والے آپشن کو منتخب کریں تو وہ نمبر کھل جائے گا۔ اب آپ چاہیں تو پیغام ارسال کریں یا کال کریں۔

نوٹ: آپ کے موبائل میں انٹرنیٹ کا کنیکشن ہونا چاہیے، آف لائن کام نہیں ہوگا، ایک بار پیغام چلا جائے تو پھر اس کو آف لائن استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Back to top button