میٹرک رزلٹ 2025 – ساہیوال بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے میٹرک 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ اس سال بھی اوکاڑہ کے طلباء نے میدان مار لیا، اور اوور آل تینوں پوزیشنیں اوکاڑہ کے ہونہار طلباء کے نام رہیں۔
تقریبِ اعلان چیئرمین بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے کنٹرولر امتحانات نوید عظمت کے ہمراہ کی، جہاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو سراہا گیا۔
امتحانی اعداد و شمار کے مطابق:
- مجموعی طور پر 72,776 طلباء و طالبات نے امتحان کے لیے داخلہ بھیجا
- ان میں سے 71,789 نے امتحانات میں حصہ لیا
- جب کہ 48,680 طلباء کامیاب قرار پائے
- کامیابی کا تناسب 67.81% رہا
پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی محنت اور والدین و اساتذہ کی رہنمائی قابل تحسین ہے۔ ساہیوال بورڈ کی جانب سے تمام کامیاب طلباء کو دلی مبارکباد!
Matric board result sahiwal dps